کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیمپا یو ایس اے کی جانب سے شان پاکستان میوزک لیگ کے بین الاقوامی آغاز کا باضابطہ اعلان کردیا ہے جس کی ہدایت کار ہما نصر ہیں۔اس موقع پر ہما نصر نے کہا”ماضی میں پہلی کامیاب میوزک سمٹ کی بنیاد ڈالنے کے بعد میں اب موسیقی سے محبت کرنے والوں اور تخلیق کاروں کے لیے موسیقی کی صنعت کو ایک نتیجہ خیز کاروباری امکان کے طور پر لینے کے لیے نئی راہیں استوار کررہی ہوں ۔ مجھے یقین ہے کہ موسیقی معاشی استحکام لانے کا اہم ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے لہٰذا ہم نے اس بار میوزک سمٹ کو زیادہ نتیجہ خیز بنانے اورمیوزک بزنس ایوارڈ2023 کا یقینی انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ “
جشن سیپما 2023 کی جانب سے ہما نصر کا ہدایت کردہ ایک خوبصورت ٹریک ”رب “پیش کیا جارہا ہے جب کہ سیمپا کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اس کی ہدایت کاری کامران اختر نے کی ہے ۔
”رب “موسیقی کے ذریعے امن اور ہم آہنگی کی تخلیق کی علامت ہے۔ ہما نصر سرحد پار لیجنڈیری موسیقاروں کے ساتھ تعاون کرنے پر یقین رکھتی ہیں اس لیے مذہبی راگ پر مبنی اس ٹریک میں دونوں ممالک کی بڑے گلوکاروں کو شامل کیا ہے ۔
اس میں ٹریک میں بڑے گلوکار ریکھا بھردواج ‘شفقت امانت علی اورنرملا میگھانی اور ابھرتے ہوئے ٹوچی اوررائنا کی جانب سے مشکلات کے خلاف اٹھنے کی ترغیب دیتے ہوئے یکجہتی کے پیغام دیا گیا ہے۔
جشن سپما کی جانب سے ایک مذہبی ٹریک ”رب “پیش کیا جارہا ہے جسے موسیقی کی صنعت میں لیجنڈز کی حمایت حاصل ہے ۔
میرٹ کی بنیاد پر مقابلہ ”کون بنے گا سیپما 2023“منعقد کیا جارہا ہے جس کے فاتحین کو ایک بہترین میوزک کرئیر کے آغاز کا موقع میسر آئے گا اورانہیں کسی نامور شخص سے ایوارڈ ملنے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر معروف ہونے کے مواقع حاصل ہوں گے۔
معزز ججوں کے ذریعے فیصلہ کردہ 17 کیٹیگریوں میں سے کسی بھی کیٹیگری میں شناخت کا موقع ملے گا ۔ اردو اور ہندی دونوں زبانوں کا جشن اور سرحدوں کے پار ادبی لیجنڈز کی شاعری اور ابھرتی ہوئی موسیقی کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے گا۔ سمٹ کے سیشنز میں اہم مسائل مثلاً جدوجہد کرنے والے موسیقاروں کے لیے مالی امداد‘ موسیقی کو کھیلوں سے زیادہ مضبوط بنانے سمیت دیگر پر بات چیت کی جائے گی ۔
پاکستان اور بین الاقوامی موسیقی کے میدان کے معروف افراد کی سربراہی میں لیگ ٹیمیں قائم کی جائیں گی جسے ”شانِ پاکستان میوزک لیگ “کہا جائے گا۔
دل کھول کر موسیقی کی حمایت کریں کیونکہ موسیقی لوگوں‘ دلوں اور سرحدوں کو جوڑتی ہے اور جشن سیپماموسیقی سے متعلق ہے۔
جشن سیپما2023 فیسٹیول میں دیکھنے کے لیے
جشن سیپما میوزک لیگ
جشن سیپما میوزک سمٹ
جشن سیپما فوڈ بازار
جشن سیپما اردو بندی‘ داستان گوئی سیشن
جشن سیپما ان پلگ اور اوپن مائیک
انفرادی ٹیلنٹ کے ذریعے رب کی پیش کش
شان پاکستان میوزک لیگ کے لیے بولیاں جلد کھول دی جائیں گی‘ لہٰذا ہم سے جڑے رہئے۔
ہر چیز میوزک سے جڑی ہے ہم اپنے حامیوں کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں جو ملک اور کمیونٹی کی خدمت کے لیے ہمیشہ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔ شان پاکستان ثقافت‘ فن‘ فیشن‘ سیاحت اور موسیقی کی ترویج کے لیے انتھک محنت کرتا ہے۔ ہم سالہا سال سے دیئے جانے والے فراخدلانہ تعاون کے لئے تمام شعبوں اور صنعتوں بطور خاص ثقافت اور ورثے کے علمبردار میاں یوسف صلاح الدین (صلی) ‘ اعظم ‘ولد سٹی کے شہرت یافتہ کامران لاشاری ‘تجربہ کار اداکار جاوید شیخ ‘شاعر اور ریستوران کے مالک عامر قریشی ‘ زی فاﺅنڈیشن کے عرفان پردیسی‘ نووا کلرز کے نصر خان‘ معروف ڈیزائنر دیپک پروانی اور عاصم جوفا ‘ پرنٹ‘ ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں ۔ جشن سیپما قائد اعظم کے رہنما اصولوں اتحاد ‘ یقین کامل اور نظم و ضبط کی پیروی کرتا ہے کیونکہ یہ اصول پاکستان کے استحکام کے ضامن ہیں ۔ پاکستان پائندہ باد میرا ‘ آپ کا ‘ ہم سب کا پاکستان کچھ سیپما کے بارے میں:
سیپما فن‘ موسیقی‘کھانے اور فیشن کے ذریعے ملکوں کے درمیان ثقافتی تبادلے کے اپنے وژن کو فروغ دینے کے لیے ہنرمندوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ سیپما نہ صرف منجھے ہوئے بلکہ اُبھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کی خواہش رکھتا ہے ‘ ان کی اضافی قدر کو یقینی بناتے ہوئے دنیا بھر کے فنکاروں کے ساتھ مسلسل تعاون بھی رکھتا ہے۔ سیپما کے پاس قابل ذکر تعداد میں کامیاب قومی اور بین الاقوامی ایونٹس ہیں جو اس کے کریڈٹ اور اعلی درجے کی مشہور شخصیات‘ اسٹائلسٹ‘سوشلائٹس اور فنکاروں کے ساتھ وابستہ ہیں۔