کراچی(شوبز رپورٹر) معروف ڈرامہ پروڈیوسر شہزاد عالم نے کہا ہے کہ ہمارا پہلا ٹارگٹ اچھا کمرشل ڈرامہ ہونا چاہئے بد قسمتی سے اس وقت ایک اچھا ڈرامہ کرنے کے بعد دس خراب ڈرامے کردیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اچھا ڈرامہ بھی ضائع ہوجاتا ہے ہماری خامیوں غلطیوں کے باوجود آرٹس کونسل کے صدر ہمیں سپورٹ کررہے ہیں ہمیں اچھے ڈرامے کر کہ احمد شاہ کے پاس سرخرو ہوکر جانا چاہئے آخر کب تک وہ ہماری سرپرستی کرینگے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ماضی کے ون ڈے ڈراموں سے بدتر آج کے کمرشل ڈرامے ہورہے ہیں تقریبات میں دعوے بہت کیے جاتے ہیں مگر اس پر عمل نہیں کیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشین پرفارمنگ آرٹس کی پیشکش ڈرامہ” عید جمالو جمالو” کی افتتاحی تقریب سے کیا رکن گورنر باڈی آرٹس کونسل سید اسجد بخاری نے کہا کہ فنکاروں کو صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی پوری سپورٹ ہے ان کی خواہش ہے کہ اچھے فیملی ڈرامے ہوں آرٹس کونسل کا جو ایک مقام ہے وہ برقرار رہے کچھ لوگوں کو ہال بھی فری اسی لئے دیا جاتا ہے کہ وہ اس بینفٹ سے فائدہ اٹھالیں معروف اداکار رؤف لالہ نے کہا کہ وہ نجی مصروفیت کی وجہ سے عیدالفطر پر ڈرامہ نہیں کرسکے اس عید پر بھی پنجاب سے ڈرامے کی آفر تھی مگر وہ کراچی آرٹس کونسل میں ڈرامہ کررہے ہیں اس کو تحریر بھی کیا ہے شہزاد عالم اچھے پروڈیوسر ہیں اور میرے ستارے ان کے ساتھ ملتے بھی ہیں شائقین اسٹیج کے لئے ایک اچھا فیملی ڈرامہ لے کر حاضر ہورہے ہیں زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کے روح رواں معروف پروڈیوسر ڈائریکٹر زاہد شاہ نے کہا کہ وہ خود بھی ڈرامے کی بہتری کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں حیدر آباد اور کراچی کے بعد اب وہ لاہور الحمرا میں ڈرامہ کرنے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو تھیٹر کی بقا کیلئے سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے ڈرامے کے ہدایتکار نعمان خان نے کہا کہ اچھا پلاٹ ہو اس پر عمارت تعمیر کرنے کے لئے اچھی ٹیم ورک کی ضرورت ہوتی ہے تب جاکر ایک عالی شان مضبوط عمارت تعمیر ہوتی ہے ایم جمیل راہی، خادم حسین اچوی، نذر حسین، حمیرا خان، یاسمین نے بھی تھیٹر کے بہتری کیلئے تجویز پیش کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا اس موقع پر فنکاروں رؤف لالہ، ولی شیخ، حمیرا خان، صباء شیخ، فائزہ ملک، فرح شاہ، شبیر بھٹی ، ریاض شیروانی، لالہ عبداللہ، پنکی سحر، سمیرا خان، طلحہٰ بھوجانی، اریج شاہ، شکیل جونیجو، جنید میمن، اشرف چراغ، راؤ سلیم،اکرم صنم، وغیرہ میں اسکرپٹ تقسیم کیا گیا مذکورہ ڈرامے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکرم صنم ہیں تقریب میں راشد فاطمی، امجد رانا، شاہد لطیف، قاسم پٹیل، وسیم خان ، عدیل میمن، نعیم احمد، غلام محمد بنگلانی، حسن خان وغیرہ موجود تھے