کراچی (رپورٹ: مرزا افتخار بیگ)
پاکستان کی فیچر فلم وکھری کا8مارچ کو شمالی امریکہ میں منعقدہ معتبر SXSW فیسٹول میں پریمیئر دکھایا گیا جو عالمی سطح پر پاکستانی سینیما کیلئے ایک اور نمایاں کامیابی ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر فلم کے پریمیئر نے فلم کے بیانیے کو تقویت بخشی۔ وکھری میں مرکزی کردار فریال محمود نے ادا کیا۔۔فلم کی مصنفہ اور ہدایت کارہ ارم پروین بلال جبکہ فلم کے پروڈیوسرز عابد عزیز مرچنٹ (Sanat Initiative)،اپورواp بخشی (Awedacious Originals) اور ارم پروین بلال (پروین شاہ پروڈکشن) اور ایگزیکٹو پروڈیوسر عالیہ محبوب الہیٰ ہیں۔اس سے قبل فلم کو دسمبر2023 میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔فلم 5 جنوری، 2024 کو پورے ملک میں ریلیز کی گئی۔ فلم ویکھری بلال اور مرچنٹ کا دوسرا پراجیکٹ ہے جسے SXSWفیسٹول میں پیش کیا گیا اس سے قبل ‘I’ll Meet You There’ کو پیش کیا گیا جو SXSW 2020 میں گرینڈ جیوری ایوارڈ کیلئے نامزدگی کی گئی۔SXSW فیسٹول میں پاکستانی فلم وکھری کا شمالی امریکہ پریمیئر پاکستانی سینیما کیلئے ایک یادگار اور فخریہ لمحہ ہے۔ SXSW ایک ایسا عالمی معتبر فیسٹول ہے جو کم توجہ کی حامل فلموں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، وکھری کیلئے بھی یہ فسیٹول ایک بہترین لانچ پیڈ بن گیا۔ اپنی متاثر کن کہانی، شاندار اداکاری کے ساتھ وکھری پاکستان کے نمایاں کلچر کی نمائندگی کرتی ہے۔ فلم پاکستان کے بھرپور ٹیلنٹ دکھانے کے ساتھ ساتھ خواتین کی خودمختاری اور سماجی تبدیلی کے حوالے سے عالمی بحث میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ارم پروین بلال کے مطابق وکھری کا مرکزی خیال نہ صرف خواتین بلکہ ہر اس شخص کو بااختیار بنانے کے فلسفہ پر مبنی ہے جسے معاشرے میں کم تر سمجھا جاتا ہے۔فلم کی کہانی معاشرے کی فرسودہ روایات کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کا جشن ہے۔ فلم وکھری کی کہانی ایک بیوہ اسکول ٹیچر کے گرد گھومتی ہے جس کی تلخ اور حقیقت پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر راتوں رات وائرل ہوجاتی ہے، ایک انفلونسر کے طورپر اسے قدیم اصولوں اور پوشیدہ شناختوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایک ایسی دنیا میں اپنے دس سالہ بچے کی پرورش کرتی ہے۔ وکھری خواتین کو فزیکلی یا ڈیجٹیل دنیا میں اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے اور اپنا مقام بنانے کیلئے جدوجہد کرنے والی خواتین کی مظہر بن گئی ہے۔
بخشی کے مطابق ” میں اس موقف کو سراہتی ہوں جو وکھری نے مردوں کی اس دنیا میں اختیار کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کی بازگشت ہمارے مرکزی کردار فریال محمود کے زبردست ایکشن کے ذریعے سنائی دے گی مرچنٹ کے مطابق”وکھری سیاہ اور پُرامیدی کا ایک منفرد مجموعہ ہے۔“ فلم وکھری کو سلور اسکرین تک لانے میں کئی سنگ میل حاصل کئے گئے ہیں جس میں 2018 میں لوکارنو فلم فیسٹول اوپن ڈور حب، 2019 میں کینز سینے فاونڈیشن لا اتیلیئر اور 2022 میں بوسان ایشین پروجیکٹ مارکیٹ میں حصہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ پراجیکٹ کولیشن آف ایشین پیسفکس ان انٹرٹینمنٹ اور سی اے اے فاونڈیشن فل اسٹوری انیشیٹو گرانٹ کی وصول کنندہ بھی ہے۔فلم نے حال ہی میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں بھی شرکت کی جہاں متعدد معروف عالمی ستاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ایوارڈ یافتہ پروین بلال کی ہدایت کاری میں بننے والی ولم وکھری اپنی سحر کن کہانی اور شاندار کاکردگی کی بنا پر عالمی فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی۔ فلمp خودمختاری، شناخت اور عزم واستقامت کا فلسفہ پیش کرتی ہے۔ اس لئے SXSW فلم وکھری کو عالمی سطح پر ایک بار پھر اپنا جلوہ دکھانے کیلئے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔SXSW فنکاروں، فلم سازوں، موسیقاروں اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کیلئے ایک اولین پلیٹ فارم ہے جو ہرسال ٹیکساس کے علاقہ آسٹن میں منعقد ہوتا ہے۔یہ معروف کلچر ایونٹ فلم، موسیقی، انٹریکٹو میڈیا کیلئے ایک جنکشن ہے جو تخلیقی افراد کو اپنے کام کو دنیا کے سامنے پیش کرنے، فکر انگیز بحث و مباحثوں میں شریک ہونے اور انڈسٹری کے ماہرین کے نیٹ ورک کے ساتھ گفتگو کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔فلموں کے پریمیئرز سے لے کر میوزیکل پرفارمنس اور جدید تکنیکی پیشرفتوں تک،SXSW تخلیقی صلاحیتوں اور جدت طرازی کے ایک متحرک ماحول کو فروغ دیتا ہے، جس سے ثقافتی منظر نامے کی تشکیل ہوتی ہے اور دنیا بھر میں سامعین کو متاثر کرتی ہے۔ دنیا بھر میں ناقابل فراموش فیچرفلموں میں شمولیت کے ساتھ فلم وکھری پہلے ہیp لوگوں کی توجہ اپنی طرف راغب کرچکی ہے۔ 8،9، 10 اور 14 مارچ کو فیسٹول کے دوران متعدد سکریننگز ناظرین کو سے شاہکار فلم سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ وکھری 9 اپریل 2024 کا اوہائیو میں کلیولینڈ انٹرنیشنل فلم فسیٹول میں بھی پریمیئر منعقد کیا جائے گا۔ کلیو لینڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹول امریکہ میں زیادہ عرصہ چلنے والے بڑے فلمی فیسٹول میں سے ایک ہے جس میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد فلم بین شریک ہوتے ہیں۔