ہیوسٹن(رپورٹ :آفاق فاروقی ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیکس چوری کے حوالے سے مشہور ممتاز گلُوکار راحت فتح علی خان کو امریکہ نے اپنے چند اراکین کانگریس کی سفارش پر اس حلف کے ساتھ ایک سال کا ویزہ جاری کردیا ہے کہ وہ اس ایک سال کی مدت میں اپنے ذمے گزشتہ دس سال کا ٹیکس اداکرنے کے پابند ہونگے ، راحت فتح علی کا ویزہ گزشتہ دنوں پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے یہ کہکر مسترد کردیا تھاکہ گزشتہ دس سال میں گلوکار امریکہ سے اپنی حاصل آمدنی کا ٹیکس ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں ، ذمہ دار ذرائع کا دعویٰ ہے راحت فتح علی جو اٹھارہ نومبر کو امریکن پاکستانی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن “ اپنا “ کے ہیوسٹن میں منعقد کیے جانے والے ایک پروگرام میں پرفارمنس کے لئیے امریکہ آنے والے تھے اور جنکا ویزہ پہلے مرحلے میں امریکی سفارت خانے نے امریکہ میں ٹیکس نادھندہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کردیا تھا، بعد ازاں اپنا کے عہدیداروں نے ہیوسٹن سے کانگریس وومن شیلا جیکسن سمیت متعدد کانگریس اراکین سے پاکستان میں امریکی اسفارت خانے کو کالیں کروائیں اور سفارت خانے کو یقین دلوایا راحت فتح علی جو پاکستان میں بھی ٹیکس نادہندہ ہیں اور جو بھارت سے ہزاروں ڈالر کیش لاتے ہوئے دہلی ائرپورٹ پر پکڑے جاچکے ہیں اور جس کے بعد سے انکے بھارت میں داخلے پر پابندی عائد ہے ، ویزہ ملنے کی صورت میں اپنی طرف واجب الادا تمام ٹیکس ادا کردیں گے جس پر سفارت خانے راحت فتح علی سے یہ حلف نامہ لیکر ویزہ جاری کردیا ہے کہ ٹیکس نادھندہ راحت فتح علی خان ، نئی ویزہ مدت میں اپنے تمام ٹیکس ادا کردیں گے ، جبکہ گلوکار کا دعویٰ ہے اسکے ذمہ کوئ ٹیکس واجب الادا نہیں اور گلوکار نے ویزہ مسترد کیے جانے کو پاکستان اور اپنے خلاف گھناؤنی سازش قرار دیا تھا