کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی فلم انڈسٹری کی معروف ہیروئن ممتاز کی کراچی آمد کے موقع پر آرٹس کونسل میں پاکستان فلم ٹی وی جرنلٹس ایسوسی ایشن اور آرٹس فائونڈیشن کے اشتراک سے تقریب منعقد کی گئی جس سی خطاب کرتے ہوئے فلم اسٹار ممتاز نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں گزارے ھوئے سنہری دن بہت یاد آتے ہیں وطن واپس آنے پر کراچی کے لوگوں نے جو محبت اور پیار دیا ھے وہ ناقابل فراموش ھے تقریب سے فلم اسٹار مصطفیٰ قریشی ۔منورسعید افشاں قریشی ۔گلوکار ارشد محمود ۔شبانہ کو ثر ۔شازیہ کوثر بابر عباسی کے علاؤہ فلم ٹی وی جرنلٹس ایسوسی ایشن کے اطہر جاوید صوفی ۔وسیع قریشی پرویز مظہر آرٹس کونسل کے اقبال لطیف و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ نظامت کے فرائض آرٹس فائونڈیشن کے فیصل ندیم نے انجام دئے فلم اسٹار ممتاز نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے ذیشان راحیل باری کے ہمراہ پاکستان آئی ہیں وہ چاہتی ہیں ذیشان بھی شو بز انڈسٹری میں اپنا نام بنائے مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ ذیشان خوش شکل اور با صلاحیت ھے پروڈیوسر کو اس پر توجہ دینا چاہیے انھوں نے ممتاز کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت اچھی ادا کارہ ہیں اگر انہیں اب بھی فلموں یا ڈراموں کی آفر ھو تو انکار نہ کریں مصطفیٰ قریشی نے مزید کہا کہ فنکار کبھی سابق یا ریٹائرڈ نہیں ھوتا منور سعید نے کہا کہ ممتاز نے فلموں میں بہترین کام کیا ھے اس موقع پر لاھور سے بذریعہ فون سید نور سنگیتا بیگم ہدایت کار سودی بٹ کے علاوہ امریکہ سے فلم اسٹار ریما نے بھی ممتاز کو مبادک پیش کی جاوید شیخ غلام محی الدین اور پرویز کلیم نے ویڈیوز پر پیغامات بھیجے تھے تقریب میں صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاؤہ پرستاروں کی تنظیموں کے ارکان بھی شریک ہوئے