کراچی ( اسٹاف رپورٹر)عید قربان پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمی صنعت کی نئی فلم ”تیری میری کہانیاں“ نے لاہور، کراچی اورا سلام آباد سمیت ملک بھر میں شاندار اوپننگ لی ہے اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق عید الاضحی کی چھٹیوں کے بعد بھی ”تیری میری کہانیاں“ کا ملک بھر میں شاندار بزنس جاری ہے۔ نامورڈائریکٹر زندیم بیگ، نبیل قریشی اور مرینہ خان کی زیر ہدایت بنی اس انتھالوجی میں عہد حاضر کے نامور فنکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں جن میں وہاج علی، مہوش حیات، زاہد خان، آمنہ الیاس، شہریار منور،رمشا خان، حرا اور مانی کی جوڑی شامل ہے۔ تمام فنکاروں نے کہانیوں کے مطابق اپنے کرداروں سے بھرپور انصاف کیا جس کے باعث فلم شائقین بالخصوص فیملیزکی توجہ و پسندیدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہی
فلم کے ہیرو وہاج علی نے گذشتہ شب مقامی سینما میں اسپیشل اسکریننگ کا اہتمام کیا جس میں فلمی صنعت کی نامور شخصیات ریشم، مایا علی، بلال لاشاری، عمارہ حکمت، نئیر اعجاز، عثمان پیر زادہ، خلیل الرحمان قمر سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ فنکاروں، وہاج علی کی فیملی فرینڈز سمیت دیگر شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت اور فلم سے لطف اندوزاٹھایا، فنکاروں کا کہناتھا کہ ”تیری میری کہانیاں“ ایک منفرد نوعیت کی حامل فلم ہے جس میں الگ کہانیوں کو باکمال انداز میں ایک پیرہن میں پرو مہارت سے شائقین کے سامنے پیش کیا گیا ہے اور فلم کی یہی منفرد بات اور مضبوط پلاٹ اسے دیگر فلموں سے ممتاز بناتی ہے۔