کراچی (اسٹاف)پاکستان اور دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی بلاک بسٹر فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت اور ہدایتکار بلال لاشاری کا احسن اقدام پاکستان بھر کے منتخب سینما گھروں میں فلم کی ٹکٹس ریٹ نہایت کم کردیے تاریخ ساز فلم کو دیکھنے سے محروم رہ جانے والے فلم شائقین اب 300 روپے میی فلم دیکھ سکے گے لاہور کراچی حیدرآباد فیصل آباد گجرات سیالکوٹ گوجرانوالہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مخصوص سینما گھروں میں 20 مارچ سے 20 اپریل تک فلم شائقین سستے داموں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے لطف اندوز ہوسکے گے اس حوالے سے فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فلم نے گزشتہ 25 ہفتوں میی پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے فلم نے پاکستان میں ریکارڈ پر ریکارڈ بناے ہیی جس پر ہماری تمام ٹیم بےحد خوش ہے انہوں نے کہا کہ فلم شائقین کو اچھی معیاری تفریح ہمیشہ فراہم کرتے رہے گے اس حوالے سے اب ہم ان فلم بینوں کے لئے خصوصی آفر لیکر آئے ہیں جنہوں نے ابتک اپنی پسندیدہ فلم سینما گھروں میں نہیی دیکھ سکے اب یہ لوگ چند سو روپے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں مخصوص سینما گھروں میں دیکھ سکے گے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے کے بعد سے”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“کا عالمی سطح پر راج برقرار ہے۔ ”دی لیجنڈ آف مولاجٹ“ کے مرکزی کرداروں میں فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، مرزا گوہر رشید، علی عظمت، صائمہ بلوچ فارس شفیع کے ساتھ شفقت چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں