کراچی(شوبز رپورٹر)معروف اسٹیج ڈائریکٹر یونس میمن نئے کامیڈی اردو ڈرامے” سوداگر ان پاکستان” کی تیاریوں میں معروف ہو گئے ورلڈ فیمس ایکٹر ماڈل پروڈیوسر افضل سوداگر کی پاکستان آمد سال 2025 کا پہلا تحفہ ڈرامہ شائقین اسٹیج کو دینگے پروڈیوسر افضل سوداگر کا شمار یو ایس اے کی معروف شوبزورلڈ فیمس شخصیت کے طور پر کیا جاتا ہے اب وہ وطن عزیز میں ایک اردو کامیڈی اصلاحی ڈرامہ پیش کرینگے جس کی ہدایات یونس میمن دینگے مصنف عامر ہوکلا ہیں فنکاروں میں افضل سوداگر، شانزے، شاہدہ مرتضی، عامر ہوکلا، شہباز صنم، لالہ عبد اللہ، نمایاں ہیں ڈائریکٹر یونس میمن کا کہنا ہے کہ افضل سوداگر شوبز کی جانی مانی شخصیت ہیں جن کے کریڈٹ پر بہت بہترین کام موجود ہے یو ایس اے میں مقیم ہیں اور اب کراچی آرٹس کونسل میں ماہ جنوری میں ایک نیا ڈرامہ پیش کرینگے جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں سال کا آغاز ہم اس ڈرامے سےکرینگے اسکرپٹ پر کام جاری ہے اور کاسٹ بھی مکمل ہو گئی ہے اس ڈرامے کی خاص بات بیرون ملک میں مقیم افضل سوداگر اس ڈرامے میں نہ صرف خصوصی طور پر پرفارم کرینگےبلکہ پروڈیوس بھی کررہے ہیں اس ڈرامے کی کہانی عام روٹین کی کہانیوں سے بالکل مختلف ہوگی جو عوام کو پسند آے گی ہم ہمیشہ سستی تفریحی کے ساتھ اصلاح کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرامہ کرتے ہیں مکمل طور پر فیملی ڈرامے پیش کرنے کی روایت کو زندہ رکھا ہوا ہے