کراچی(رپورٹ : مرزاافتخار بیگ)اداکار جاوید شیخ نے کہا شوبز سے وابستہ فنکار کرکٹ سے بہت دلچسپی رکھتے ہیں بعض فنکا ر بہت عمدہ کرکٹ کھیلتے ہیں۲۰ سے ۲۵ سال قبل ہم نے شوبز الیون کی بنیاد رکھی تھی اس دور میں ہم نے بہت سے چیریٹی کرکٹ میچز لاھو کراچی میں کھیلے ہیں خواتین فنکار ائیں بھی حصہ لیتی تھیں اب نجوان نسل کے فنکاروں کرکٹ کو زندہ رکھا ہوا ہے وہ گزشتہ شام مقامی ہوٹل میں دانیال ارشد سی ای او ڈی کونسپٹ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررھے تھے اس موقع پر اداکار سعود ، ارباز خان ۔ سلیم شیخ ، عدنان صدیقی ، اعجاز اسلم،سہیل سمیر، سمیع خان ، ودیگر مہمانوں میں نیا نا ظم آباد جیم خانہ کے صدر سید محمد طلحہ اور محمد آصفکے علاوہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ شخصیات موجود تھیں دانیا ل ارشد نے شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی کرکٹ سے دلچسپیُ اور شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہؤے کہا کہ De’Concepts Celebrity League Chapter 2 دبئی اور De’Concepts Celebrity League کے کامیاب ایونٹ کے بعد اب De’Concepts نے ملتان اور فیصل آباد اسٹیڈیم میں ایک اور مشہور کرکٹ لیگ ‘DCL’ (De’Concepts Cricket league T-10) کے باب 3 کے لیے پہل کی ہے۔ وہ مقام جہاں معروف ٹی وی اداکار، گلوکار، فلمی ستارے، نیوز اینکر پرسن کھیل رہے ہوں گے۔ DeConcepts T-10 Celebrity Cricket Leagueجس کی میزبانی DeConcepts کرے گی اور جس میں وہ پاکستان کی سب سے بڑی تفریح، خبریں، فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو ایک ساتھ لائیں گے مقابلہ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں فلم، ڈرامہ اداکار، نیوز اینکرز اور گلوکار شامل ہیں۔ جس میں بنیادی طور پر پاکستان کے 6 بڑے شہروں (کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور پنڈی) میں پیش کیا جائے گا جہاں ہر ٹیم کو 3، 3 میچز اور پھر پوائنٹس/رن ریٹ کے مطابق دو سیمی فائنل اور ٹاپ دو ٹیمیں فائنل میچ کھیلیں گی۔ یہ 5 دن کا ایونٹ ہے: 22 جنوری سے 26 جنوری تک پہلے دن کے 3 میچ اگلے دو دن 2 2 میچز بشمول سیمی فائنل اور آخری دن کا فائنل کھیلا جائے گا۔میچز 12 بجے سے رات 10 بجے تک کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب 22 جنوری کو شام 4 بجے ایک کنسرٹ اور افتتاحی میچ کے ساتھ پاکستان کی مشہور شخصیات V/S اینکرز کے درمیان ہوگی جس میں دونوں کے بہترین نام شامل ہیں۔پریس کانفرس سے سعود۔ ارباز خان عدنان صدیقی سمیر سمیع۔ فیصل قریشی۔ ودیگر نے بھی اپنے خطاب میں مکمل تعاون اور شرکت کا یقین دلایا