ہانگ ژو (شِنہوا) ایشیائی کھیلوں میں صف اول کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز ہوں گے تاہم ان کھیلوں کے مقابلوں کو پائیدار حقیقت کا روپ دینے میں اختراع نے عوامی توجہ حاصل کی ہے۔
چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے انعقاد کے ساتھ منتظمین پرامید ہیں کہ سبز اور اسمارٹ کھیلوں کے انعقاد کی کاوشیں کھلاڑیوں، آفیشلز اور تماشائیوں کے لیے ایک غیر معمولی تجربہ ثابت ہوں گی۔
ہانگ ژو ایشیائی کھیل انتظامی کمیٹی کے ایگزیکٹو سیکرٹری جنرل چھن وائی چھیانگ نے بتایا کہ ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں میں جدید ٹیکنالوجیز کو مربوط کیا گیا ہے تاکہ ہانگ ژو میں ڈیجیٹل معیشت سے فوائد مکمل طور پر استعمال کئے جاسکیں اور ایک کامیاب، شاندار اور ناقابل فراموش کھیلوں اور ثقافتی ایونٹ میں کردار ادا کیا جا سکے۔
ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے تمام 56 مقابلوں کے مقامات گزشتہ برس مارچ کے اختتام تک مکمل ہو چکے تھے ،ان میں 12 نئے تعمیرکردہ ہیں جبکہ باقی کی تزئین و آرائش کی گئی ہے یا انہیں عارضی طور پر تعمیر کیا گیا ہے۔
ہانگ ژو چونکہ کاربن سے پاک ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کا خواہش مند ہے اس لئے کھیلوں کے مقامات پر سبز توانائی کا استعمال ایک ٹھوس قدم ہے۔