بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی حکام کی جانب سے چینی وزیر دفاع لی شینگ فو کے خلاف کرپشن الزامات کے تحت تحقیقات کا آغاز ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق معاملے سے باخبر 10 افراد نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے منظر عام سے غائب چینی وزیر دفاع کے خلاف کرپشن الزامات کے تحت تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع لی شینگ فو پر فوجی ساز و سامان کی خریداری کے معاملے میں کرپشن کے الزامات ہیں جبکہ ان کے علاوہ چینی فوج کے 8 اعلیٰ افسران کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے جو کہ 2017 سے 2022 تک لی شینگ کے ماتحت کام کر رہے تھے۔