ہیلسنکی (شِنہوا) فن لینڈ کے 100 سے زائد طالب علم کھلاڑی اور عہدیدار 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں شرکت کے لئے چین کے شہر چھنگ ڈو پہنچ گئے ہیں۔
فن لینڈ اسٹوڈنٹ اسپورٹس فیڈریشن (او ایل ایل) کے ایونٹس اور ٹریننگ اسپیشلسٹ مارکو رنتاہالواری نے شِنہوا کو تایا کہ فن لینڈ ان کھیلوں کا منتظر ہے اور وہ بہترین کا میا بی کے لئے پر امید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باسکٹ بال میں فن لینڈ کا پہلا یونیورسٹی گیمز کا تمغہ جیتنا ممکن ہے۔ فن لینڈ نے تاریخی طور پر سرمائی یونیورسٹی کھیلوں میں بہتر نتائج دیئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی سمر یونیورسٹی کھیلوں کے دوران ٹریک اور فیلڈ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔
رنتاہالواری نے کہا کہ فن لینڈ ان کھیلوں کے 11 مقابلوں میں حصہ لے گا۔ نیشنل اولمپک کمیٹی (این او سی) نے کھلاڑیوں کا انتخاب متعلقہ ڈسپلن فیڈریشنز کی تجاویز کی بنیاد پر ان کی متوقع کارکردگی کے پیش نظر کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ چھنگ ڈو میں فن لینڈ کی ٹیم میں 23 برس سے کم عمر 3 یورپی کھلاڑی شامل ہیں، جن میں 5 ہزار میٹر سلور میڈلسٹ ایمل ہیلینڈر، جیولین سلور میڈلسٹ ٹوپیاس لین اور ٹرپل جمپ کانسی کا تمغہ جیتنے والی جیسیکا کہارا شامل ہیں۔