جوہانسبرگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نےکہاہے کہ کسی ایک ملک کی جانب سے اپنے اصولوں اورضوابط کوبین الاقوامی اقدارکے طور پرپیش کرنا ناقابل قبول ہے۔
بدھ کو15ویں برکس سربراہی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ بزور قوت یا طاقتور آوازوں کی ڈکٹیشن کی بجائےبین الاقوامی اصولوں کے حوالے سے اقوام متحدہ منشورکے مقاصد اور اصولوں کی بنیاد پر ہدایات دینی چاہئے اورتمام ممالک کو انہیں برقرار رکھنا چاہیے۔چینی صدر نے کہا کہ خصوصی گروپس بنانے کے لیے گروہ بندی اس سے بھی زیادہ ناقابل قبول ہے۔