شنگھائی (شِنہوا) نیو ڈیو یلپمنٹ بینک (این ڈی بی) کے نائب صدر اور چیف فنانشل آفیسر لیزلی ماس ڈورپ نے کہا ہے کہ چین کا کردار برکس میکانزم میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ عالمی جنوب میں ابھرتی منڈیوں کی قیادت کررہا ہے۔
ماس ڈورپ نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ چین برکس میں سب سے بڑی معیشت ہے ۔ چین نے ماحولیات بارے ایجنڈ ے پر زیادہ اہم اور مضبوط عالمی قائدانہ کردار ادا کرنا شروع کررکھا ہے۔
ماس ڈورپ نے واضح کیا کہ چین اب اعلیٰ معیار میں ترقی کے ضمن بارے معاشی منتقلی کی سمت بڑھ ہا ہے جس میں "سبز اور پائیدار مواد پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ سب کی شمولیت پرزیادہ توجہ دی جا رہی ہے جس کا مقصد دیہی۔شہری تفریق کم کرنا ہے۔
ماس ڈروپ نے کہا کہ چین کی ترقی کے درکار طویل المیعاد عناصر اب بھی یقینی ہیں۔ یہ ایک مضبوط معیشت ہے۔ یہ اب بھی صنعتی انجن اور دنیا کی فیکٹری ہے جو زیادہ تر برآمدی سامان تیارکرتی ہے جسے دنیا بھر میں بھیجا جاسکتا ہے۔
رواں سال جنوبی افریقہ میں منعقدہ برکس سربراہ اجلاس بارے بہت زیادہ توقعات کا اظہار کرتے ہوئے ماس ڈورپ نے کہا کہ سربراہ اجلاس ہرسال منعقدہ ہوتاہے جس میں برکس ممالک سے بڑھ کر ہمیشہ مستقبل کی جا نب تو جہ مر کوز کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس بینک رکنیت کو مزید وسعت دینے کا ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے جس میں متعدد افریقی ممالک شرکت کرسکتے ہیں۔