پریٹوریا(شِنہوا)چین کےصدرشی جن پھنگ نےکہاہےکہ وہ اپنے جنوبی افریقی ہم منصب سیرل رامافوسا کے ساتھ مل کر چین-جنوبی افریقہ جامع سٹرٹیجک شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے تیار ہیں۔
صدر شی نے کہا کہ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پردوستی کو آگے بڑھانا، تعاون کو وسعت دینا اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا دونوں ممالک کی مشترکہ خواہش اور وقت کا تقاضا ہے۔
صدرشی نے یہ بات جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے پر پہنچنے کے بعد جنوبی افریقی صدررامافوسا کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی جہاں وہ 15ویں برکس سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور رامافوسا کے ساتھ چین-افریقہ سربراہ مذاکرات کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔