بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے شہر ژیان کے قریب شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کو حالیہ ہفتوں میں مہلک سیلاب اور تاریخی بارشوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ملک کے شمالی حصے میں آنے والے طوفانوں سے ہلاک شدگان کی تعداد کم از کم 78 تک پہنچ گئی ۔رپورٹ میں کہا گیاکہ ابتدائی معائنہ سے معلوم ہوا ہے کہ اس وقت گاں کے دو گھر سیلاب میں بہہ گئے ہیں اور بنیادی ڈھانچے بشمول سڑکیں، پل اور بجلی کی فراہمی کو نقصان پہنچا ہے۔