چھنگ دو (شِنہوا) چھگ دو میں دو ہفتے کے قیام نے اطالوی کھلاڑیوں اور وفد کے عہدیداروں کو بہت متاثر کیا ہے۔
اطالوی خواتین کی واٹر پولو کھلاڑی ایلینا الٹامورا نے پیر کے روز فائنل میچ کے بعد میدان میں اپنے آخری دن متعدد تصاویر بنوائیں جس میں اٹلی نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
الٹامورا نے کہاکہ سہولیات بہت اچھی اور ماحول نہایت عمدہ ہے جو ان کی توقع سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔
الٹامورا نہ صرف ان کھیلوں بلکہ صوبہ سیچھوان میں افزائش نسل دیوہیکل پانڈا سے بھی متاثر ہو ئیں اور وہ یقینی طور پر چھنگ دو واپسی کی خواہش مند بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ پہلی بار چھنگ دو پہنچے تو انہیں جیٹ لیگ پر قابو پانے میں کچھ وقت لگا تاہم اگلے 2 ہفتے واقعی یادگار تھے۔ انہیں بے حد لطف آیا۔ تربیت کے علاوہ، انہوں نے شہر کے مرکز اور پرانے علاقے دونوں کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ پانڈا دیکھا اور وہ یقیناً واپس آ ئیں گی۔
الٹامورا نے و یلج اور مختلف مقامات پر رضاکاروں کے جوش و جذبے کا بھی تجربہ کیا۔ انہوں نے کھیلوں کے انعقاد کو شاندار قرار دیا۔
الٹامورا کی طرح اطالوی یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن کے اینڈریا ایپولیٹو بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ چھنگ دو کھیلوں کی سہولیات جدید اور عمدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے نقطہ نظر سے سب کچھ بہترین ہے، یونیورسٹی و یلج اچھا ہے، تنظیم بہت اچھی ہے، اور ان کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کی جاتی ہے۔