بیجنگ ( نمائندہ خصوصی)چیٹ جی پی ٹی کے نئے فیچر کی لانچ کے ایک گھنٹے کے بعد صارفین کی تعداد میں 10 لاکھ کا اضافہ ہوااوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کے مطابق اے آئی امیج جنریشن کا نیا فیچر جاری کرنے کے بعد چیٹ جی پی ٹی ریکارڈ نمو کر رہی ہے۔اوپن اے آئی کے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ ’جی پی ٹی 4 او امیج جنریشن متن کو درست طریقے سے پیش
کرنے، اشارے پر عمل کرنے اور 4 او کے بنیادی علم کی بنیاد اور چیٹ کے سیاق و سباق سے فائدہ اٹھانے میں مہارت رکھتی ہے- جس میں اپ لوڈ کی گئی تصاویر کو تبدیل کرنا یا انہیں بصری ترغیب کے طور پر استعمال کرناشامل ہے۔