چھونگ چھنگ(شِنہوا)شریف گل کا یہ دیرینہ خواب ہے کہ وہ پاکستان میں فصل کی پیداوار بڑھانے کے لئے ہائبرڈ چاولٹیکنالوجی کو فروغ دے۔ اب ‘فادر آف ہائبرڈ رائس’ یوآن لونگ پھنگ کے سکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہیں لگتا ہے کہ وہ اپنے مقصد کے قریب ہیں۔25سالہ شریف گل اب فصلوں کی کاشت اور کاشتکاری کے نظام میں ماسٹر طالب علم ہے۔ ان کی تحقیقی میں سے ایک رتون چاول ہے۔ اپنے سپروائزر کے ساتھ مل کروہ خشک سالی کے خلاف مزاحمت کرنے والی اقسام کے لئے کچھ ہائبرڈ راتون چاول اگانے کے لئے زیادہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی تحقیق کر رہے ہیں۔رائس ریٹوننگ ایک پودے لگانے کا ماڈل ہے جس میں چاول کی فصلیں پہلی کٹائی کے بعد دوبارہ اُگنے کے قابل ہوتی ہیں۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ راتون چاول کی کٹائی موسم میں دو بار کی جا سکتی ہے، اس لئے یہ محنت کی بچت کے علاوہ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتاہے۔
1999کے اوائل میں یوآن لونگ پھنگ ہائی ٹیک ایگریکلچر کمپنی لمیٹڈ ، جس کا نام ہائبرڈ چاول کے بانی یوآن لونگ پھنگ کے نام پر رکھا گیا ہے ، نے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے تھے۔ اس کے بعد ہائبرڈ چاول کو پاکستان میں متعارف کرایا گیا اور اس میں پیشرفت ہوئی ہے۔ عام چاول کے مقابلے میں ہائبرڈ چاول کی پیداوار میں 20 سے 50 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں پاکستان کی چاول کی برآمدی مالیت بڑھ کر 3.8 ارب امریکی ڈالر ہوگئی ہے جو ملک کی برآمدی فصلوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس وقت پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے اور اس کا چاول 193 ممالک اور خطوں کو برآمد کیا جا چکا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بہت سی پاکستانی بیج کمپنیوں نے بڑے پیمانے پر ہائبرڈ چاول کی افزائش کے لئے چینی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کیا ہے اور مختلف علاقوں میں فصل لگانے کے حالات کے مطابق ہائبرڈ چاول کی کاشت کی ہے اور ان کی برآمدی مسابقت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔شریف گل نے کہا ’’میرے والد پاکستان میں زراعت کے شعبے سے وابستہ ہیں، وہ اکثر ہمیں بتایا کرتے تھے کہ چین زراعت میں مضبوط ہے اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور انہوں نے سفارش کی کہ اگر ممکن ہو تو ہمیں مستقبل میں وہاں تعلیم حاصل کرنی چاہئے‘‘۔شریف گل نے بتایا کہ’’ 2019 میں میرے بھائی کو، جو بڑے زمیندار ہیں، ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ چین میں جدید زرعی ٹیکنالوجی اور اعلیٰ درجے کے آلات موجود ہیں اور آپ کو یہاں آنا ہوگا‘‘۔ شریف نے مزید بتایاکہ ’’میرے بھائی نے اس وقت صوابی یونیورسٹی، خیبر پختونخوا سے زراعت کی تعلیم حاصل کی تھی‘‘۔شریف کے سپروائزر اور ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی کے کالج آف ایگرونومی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر یاؤ ہے شینگ نے کہا کہ ’’جب شریف کیمپس میں داخل ہوئے تو میں نے ان کے جذبے اور حب الوطنی کو محسوس کیا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ یہاں جدید ٹیکنالوجی کا مطالعہ کریں گے اور اپنے وطن میں علم کا استعمال کریں گے۔ وہ پاکستان کی زرعی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں‘‘۔شریف گل کے مطابق ہائبرڈ چاول میں پاکستان کی ترقی کے باوجود ملک کے کچھ مقامات پر فی ہیکٹر پیداوار اب بھی کم ہے، جس کی وجہ روایتی کاشتکاری کے نظام اور پانی کی کمی ہے۔ لہٰذا نئے بیج اور پودے لگانے کی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ یاؤ کی ٹیم خشک سالی کے خلاف مزاحمت کرنے والی اقسام اگانے کے لئے مختلف جدید ٹیکنالوجیز بھی استعمال کر رہی ہے جو آج کل تحفظ خوراک کے لئے بہت اہم ہے۔شریف گل ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری غیر ملکی طلبہ کو باہمی تعاون کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں ہائبرڈ چاول پر ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسوں کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں اور علم اور مہارتوں کو پاکستان میں دوسروں کے ساتھ بانٹیں گے۔