چھنگ ڈو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں 31ویں ایف آئی ایس یوسمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران ثقافتی اور لوگوں کے درمیان تبادلے کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق "نوجوانوں کی ترقی” کے نام سے تبادلے کی سرگرمیاں بدھ کو سیچھوان یونیورسٹی میں شروع ہوںگی جس میں چھنگ ڈو یونیورسیڈ ٹارچ رونگ ہوو کے ڈیزائنرشو لیاو یوان،معروف مصنف اے لائی اور سکالر پھینگ فینگ سمیت طلباء کے نمائندے شرکت کریں گے۔
ان سرگرمیوں میں یونیورسیڈ تصویری پروگرام، نمائشیں اور چینی ثقافتی ورثے سے آگاہی پروگرام شامل ہیں۔
چھنگ ڈو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے ایتھلیٹس کے لیے "یوتھ ان ٹائم” کے نام سے ایک جشن پر مبنی تقریب 29 جولائی کو ایتھلیٹس ولیج میں منعقد ہوگی۔