شنگھائی (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نےکہا ہےکہ عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین بیرونی دنیا کا وسیع پیمانے پر خیرمقدم کرے گا۔لی نے یہ بات 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں شریک منتخب نمائش کنندگان اور خریداروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی ۔ ان میں سائنوپسز، جنرل الیکٹرک کمپنی، ایم ایس ڈی اور چائنہ ایف اے ڈبلیو گروپ کمپنی لمیٹڈ شامل تھیں۔اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم کاروباری اداروں نے چینی مارکیٹ سے متعلق امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ وہ سرمایہ کاری میں اضافہ کرکے اپنی موجودگی بڑھائیں گے۔لی نے کہا کہ سست عالمی معاشی بحالی کے باوجود چین میں مجموعی معاشی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی ہے اور اس میں اضا فہ ہوا ہے ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی مارکیٹ اب بھی عالمی کاروباری اداروں کے بہترین انتخاب میں سے ایک ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ چین چینی مارکیٹ تک رسائی آسان بنانے کا عمل جاری رکھے گا اور ٹیلی مواصلات ، تعلیم، ثقافت اور طبی نگہداشت جیسے شعبوں میں کھلے پن کو منظم انداز میں وسیع کرے گا۔