بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) :چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق رواں سال جنوری سے جولائی کے دوران چائنا یورپ ریلوے ایکسپریس نے مجموعی طور پر 11،403 ٹرینیں چلائیں ، جس سے 1.226 ملین ٹی ای یو سامان کی ترسیل ممکن ہوئی ہے جس مین گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں بالترتیب 12فیصد اور 11فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق جولائی میں 1,776 ٹرینیں چلائی گئیں اور 185,000 ٹی ای یو سامان بھیجا گیا۔یوں ہر ماہ 1700 سے زائد ٹرینیں چلاتے ہوئے مسلسل تین ماہ ہو گئے ہیں ۔ جنوری سے جولائی تک ، مغربی ، وسطی اور مشرقی تین اہم راستوں سے چین -یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد میں بالترتیب سال بہ سال 15فیصد، 22فیصد اور 2 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹرانس کیسپین کوریڈور میں چین یورپ مال بردار ٹرینیں باقاعدگی سے مستحکم بنیادوں پر چل رہی ہیں۔