بیجنگ۔(مانیٹرنگ ڈیسک ) :دنیا کی سب سے بڑی سنگل ونڈ ٹربائن نے صوبہ لیاؤننگ میں بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیا ، جس نے بڑی صلاحیت والے آف شور ونڈ ٹربائنز کی تنصیب اور اطلاق کی بنیاد رکھی ہے۔چینی میڈیا گروپ کے مطابق ہوانینگ گروپ نے بتا یا ہے کہ ونڈ ٹربائن مکمل ہوا کی رفتار سے فی گردش 44 کلو واٹ بجلی پیدا کر سکتی ہے، اور یونٹ ہر سال 74 ملین کلو واٹ صاف بجلی پیدا کرسکتا ہے جس سے 40 ہزار گھروں کی سالانہ بجلی کی طلب پوری ہو گی۔جوتقریباً 25 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو سالانہ 61 ہزار ٹن تک کم کرنے کے برابر ہے، جس سے توانائی کی بچت اور اخراج میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔گزشتہ 10 سال میں ، چین میں آف شورونڈ پاور کی لاگت میں 60 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔