بیجنگ۔: (نمائندہ خصوصی ):چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی رپورٹ کے مطابق چین کی جہاز سازی کی صنعت کے تین بڑے انڈیکس مسلسل ترقی کرتے ہوئے دنیا میں صفِ اول میں شامل ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 2024 کی پہلی ششماہی میں چین کی جہاز سازی کی تکمیل 25.02 ملین ڈیڈ ویٹ ٹنرہی جس میں سال بہ سال 18.4فیصد اضافہ ہواہے۔ نئے آرڈرز کی تعداد 54.22 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن رہی جو سال بہ سال 43.9فیصد زائد ہے۔ جون کے اختتام تک حاصل شدہ آرڈرز کا حجم 171.55 ملین ڈیڈ ویٹ ٹن تھا ، جس میں سال بہ سال 38.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے رپورٹ کے مطابق تین اہم انڈیکس عالمی مارکیٹ کے تناسب سے بالترتیب 55 فیصد ، 74.7 فیصد اور 58.9 فیصد رہے۔