بیجنگ ۔(مانیٹرنگ ڈیسک ):ڈومینیکا کے وزیر اعظم روز ویلٹ سکرٹ نے کہا ہے کہ چین کے مختلف اقدامات دنیا کے ہر ملک کے لیے ترقی کے مواقع فراہم کرتے ہیں،شنہوا کے مطابق ڈومینیکا کے وزیر اعظم دورہ چین کے دوران سی ایم جی کے پروگرام “لیڈرز ٹاک” کو خصوصی انٹرویو میں چین کی ترقی کو “غیر معمولی” قرار دیا۔انہوں نے چین کو ایک “سچے دوست” کے طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے دوسروں کے ساتھ مساوی سلوک سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ چھوٹے جزیرے پر ترقی پذیر ملک کے طور پر، ڈومینیکا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ڈومینیکا کے وزیر اعظم نے موسمیاتی نظم و نسق میں چین کے کردار کو سراہا اور دنیا بھر کے ممالک سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دنیا کے ہر ملک کے لیے ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے چین کے مختلف اقدامات کی بھی تعریف کی۔