نان ننگ(شِنہوا) پاکستان سے ہرہفتےکارگو ہوائی جہاز کیکڑے، بام مچھلی ، منجمد مچھلی اور دیگر آبی (منجمد) مصنوعات لے کر چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خوداختیار علاقے کے شہر نان ننگ کے نان ننگ ووشوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچتے ہیں،جہاں سے اس آبی پیداوارکوچین کی بڑی سپر مارکیٹوں میں لے جایا جاتا ہے۔جب پاکستان سے آبی برآمدات لے کر کارگو جہازیہاں پہنچ رہےہوتے ہیں اسی وقت یہاں سے کپڑے، الیکٹرانک مصنوعات اور دیگر اشیاء سے لدے کارگو طیارے کراچی اور لاہور جیسے شہروں کے لیے اڑان بھرتے ہیں۔مئی 2023 میں، گوانگشی ایئرپورٹ کی بندرگاہ نے نان ننگ سے پاکستان کے لیے کارگو فلائٹ کا آغاز کیا تھا۔ نان ننگ سے کراچی تک ہر پیر، بدھ اور جمعہ کو 3 پروازیں اور لاہور کے لیے ہر منگل، جمعرات، ہفتہ اور اتوار کو 4 پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ گوانگشی چین پاکستان بین الاقوامی مال بردار روٹس کو ترقی دینے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو تیز کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ہوائی اڈے کی طرف سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق 25 مارچ 2024 تک، نان ننگ-پاکستان کارگو فلائٹ روٹ پر کل 452 پروازیں چلائی گی ہیں، جن کے ذریعے7909.3 ٹن کارگو اور میل کی ترسیل کی گئی۔ایئرپورٹ کی جانب سے قائم اس فضائی کوریڈور کے ذریعے چین کے دریائے یانگتزی ڈیلٹا، گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا اور گوانگشی سے سرحد پار ای کامرس سامان، عام تجارتی سامان، الیکٹرانک مصنوعات، کپڑوں کے ساتھ ساتھ آسیان ممالک اورجنوبی ایشیائی ممالک سے سی فوڈ، پھل، چینی ادویات کے خام مال کی ترسیل کی جارہی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق نان ننگ سے بین الاقوامی ہوائی کارگو کا حجم 2020 سے مسلسل تین سالوں میں دوگنا ہو گیا ہے،2022 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 207 فیصد اضافے سے 73ہزار100 ٹن کارگو کی ترسیل کی گئی،جبکہ 2023 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.5 فیصد اضافے سے کارگو کا حجم87ہزار300ٹن رہا۔یوننان یونیورسٹی فار نیشنلٹیزکے استاد ہو یاران اس وقت اردو پڑھا رہے ہیں۔ ان کے خیال میں، "بیلٹ اینڈ روڈ” منصوبے کی مشترکہ تعمیر کو مزید فروغ دینے کے ساتھ، چین پاکستان تجارت تیزی سے قریب تر ہوئی اورباہمی روابط نے دونوں ممالک کے درمیان سامان کی آمدورفت میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔ہو نے کہا کہ پاکستان کے تانبے کے برتن اور دستکاریوں کو حالیہ برسوں میں بہت سے چینی صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا جو بہت سے خاندانوں کے لیے نئے گھروں کی آرائش کے لیے بہترین انتخاب ہے ۔ چین کے مختلف ایکسپورٹ ڈپارٹمنٹ اسٹورز کی بھی پاکستان کی جانب سے حمایت کی گئی ہے۔گوانگشی اور پاکستان کے درمیان حالیہ برسوں میں تبادلوں کا سلسلہ جاری رہا ہے، دونوں فریق معیشت، تجارت، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قریبی تعاون کر رہے ہیں۔فضائی چینلزمیں مسلسل بہتری کے ساتھ ، گوانگشی نے بیبو گلف پورٹ کے محل وقوع سے بھی فائدہ حاصل کیا ہے تاکہ نیو ویسٹرن لینڈ سی کوریڈور اور چین پاکستان اکنامک کوریڈور کے درمیان بہتر رابطے کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ سالانہ چائنہ -آسیان ایکسپو کے دوران، زیادہ پاکستانی مصنوعات چینی مارکیٹ میں داخل ہوئی ہیں جنہیں چینی صارفین کی طرف سے پسند بھی کیا جاتا ہے۔آج کے دنوں میں گوانگشی ژوآنگ خود اختیارعلاقہ چین اورپاکستان کے درمیان تعاون اورتبادلوں کی امیدافزا سرزمین بن چکا ہے۔