بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے سیاسی مشیروں سے کہا ہے کہ وہ چینی جدیدیت میں تعاون کے لیے وسیع اتفاق رائے پیدا کریں۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14ویں قومی کمیٹی کےدوسرے اجلاس کے دوران مشترکہ گروپ کے اجلاس میں کیا۔صدر شی نے مختلف سیاسی جماعتوں، تنظیموں،نسلی گروہوں، شعبوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی مشیروں پر زور دیا کہ وہ مفصل تحقیق کریں اور 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کی جانب سے پیش کردہ اور مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس کے طریقہ کار کی بنیاد پر فعال طور پر تجاویز پیش کریں۔اجلاس میں چینی کومنتانگ کی انقلابی کمیٹی، سائنس وٹیکنالوجی اور ماحولیات و وسائل کے شعبوں کے سیاسی مشیروں نے شرکت کی۔