چھنگ دو (شِنہوا) چھنگ دو یونیورسٹی گیمز میں شریک 23 سالہ چینی امریکی کھلاڑی کیتھرین وو 3 مختلف شناخت رکھتی ہیں۔ وہ نیورو سائنس گریجویٹ کے ساتھ ساتھ ملکہ حسن بھی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں گوژینگ (گٹار کی طرز کا روایتی چینی ساز) بجانے میں بھی مہارت حاصل ہے۔
وو محض ایک تیر انداز ہیں جو ماڈرن پینٹاتھلون سینٹر ایکسٹرین ایرینا میں اپنے ملک کا نام بلند کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔
ریکرو ویمنز کے انفرادی ناک آؤٹ میں وو کو چین کی تیرانداز لی شین شین نے 0۔6 سے شکست دی تاہم انہوں نے اس شکست کا زیادہ اثر نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ یقیناً میں دیگر حریفوں کی طرح گولڈ میڈل جیتنا چاہتی ہوں لیکن میں اپنی پوری کوشش کے دوران مطمئن رہوں گی۔
وو نے مقابلے سے قبل ہی اپنی حریف کے ساتھ دوستی کرلی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ شین شین کو جب علم ہوا کہ وہ مقابلے میں میرا سامنا کرے گی تو اس نے مجھ سے مذاق میں کہا کہ ‘اوہ، نہیں! یہ تم ہو! ۔
یونیورسٹی کھیلوں سے قبل ہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے لیکن اب ہم دوست ہیں۔
وو نے 13 برس کی عمر میں تیر اندازی سیکھنا شروع کی۔ فلم دی ہنگر گیمز ان کی تیرانداز ی میں دلچسپی کی وجہ بنی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں تیر اندازی کا کوئی انتظام نہ تھا اس لئے مجھے خود سے تربیت حاصل کرنا پڑی ۔ سان فرانسسکو میں میرے ایک کوچ ہیں لیکن میری یونیورسٹی ٹیکساس میں ہے۔ میں نے مو سم گر ما اور موسم سرما کی تعطیلات میں تربیت کے لیے سفر کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ میری مصروفیت کا وقت تھا لیکن مجھے سفر کرنا پسند ہے۔ اسکول میں یومیہ اوسطاً 3 سے 4 گھنٹے تر بیت حاصل کی، تاہم گزشتہ 2 ماہ میں یونیورسٹی گیمز کے لئے یومیہ 8 گھنٹے تربیت حاصل کی۔
اگرچہ وو ایک امریکی شہری ہیں تا ہم وہ روانی سے چینی بول سکتی ہیں جس کے لئے وہ اپنے والدین کی معترف ہیں۔ والدین کی دوراندیشی کے سبب انہیں دو زبانوں پر عبور حاصل ہے۔
وو نے بتایا کہ انہوں نے چین-امریکہ بین الاقوامی اسکول میں پہلی سے 8 ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔ میرے والدین ہمیشہ مجھے بتاتے ہیں کہ چینی سیکھنا کتنا ضروری ہے۔ مجھے یقین ہے کہ زبان مجھے مختلف ثقافتوں کو جوڑنے میں مدد کرسکتی ہے۔