ہانگ ژو (شِنہوا) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے نائب صدر جوآن انتونیو سمارانچ جونیئر نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ عالمی اولمپک تحریک میں ایک اہم شراکت دار ہیں۔سمارانچ جونیئر نے یہ بات ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے موقع پر شِںہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔سمارانچ جونیئر نے بتایا کہ ان کے خیال میں سب سے اہم کھیلوں بارے چینی صدر کا عزم اور تعاون ہے اور وہ نوجوانوں اور پورے معاشرے کے لئے کھیلوں اور اولمپکس میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔کھیلوں اور بین الاقوامی اولمپک امور میں اس طرح کے ایک اہم شراکت دار کی موجودگی اچھی بات ہے۔سمارانچ جونیئر نے گزشتہ ہفتے مغربی جھیل کے قریب ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے قبل چینی صدر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی تھی۔سمارانچ جونیئر بیجنگ اولمپک 2022 اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں میں آئی او سی رابطہ کمیشن کے چیئرمین تھے ۔انہوں نے بیجنگ 2022 کے پورے عمل کا مشاہدہ کوہ اس بات سے بہت متاثر ہوئے کہ کیسے چینی صدر نے چینی عوام کو اولمپک تحریک کی ترقی میں حصہ بنانے کی قیادت کی۔