ہانگ ژو (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر شاؤشنگ کا معائنہ جاتی دورہ کیا ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ نے کمیونٹی سطح پر حکمرانی کے فروغ بارے "فینگ چھیاؤ طرز” پر مبنی ایک نمائشی ہال کا دورہ کیا تاکہ وہ تنازعات کے حل بارے طریقہ کار کے ارتقاء جائزہ لے سکیں اور نئے دور میں اس کی اختراعی ترقی بارے جان سکیں۔چینی صدر نے قدیم نہروں کی تاریخ، عظیم نہر کے تحفظ اور عظیم نہر پر مشتمل ایک قومی ثقافتی پارک کی تعمیر میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے کینال کلچر پارک کا دورہ بھی کیا۔