کراچی( کامرس رپورٹر )
سیکریٹری صنعت و تجارت سندھ عبدالرشید سولنگی نے سائٹ صنعتی ایریا کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس کے بارے میں وہ بخوبی واقف ہیں کیونکہ وہ ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔سیکریٹری صنعت و تجارت کے دفتر اور سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں منعقدہ مسلسل دو اجلاس منعقد ہوئے جس میں عبدالرشید سولنگی نے یہ یقین دلایا کہ حکومت سندھ ضروری وسائل خصوصاً دیکھ بھال کے آلات اور مشینری کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے جس کی بجٹ سے محروم سائٹ لمیٹڈ کو اشد ضرورت ہے۔ سائٹ ایسوسی ایشن میں منعقدہ اجلاس میں چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ اور صدر ریاض الدین نے سیکریٹری صنعت و تجارت، ایم ڈی اور سیکریٹری سائٹ لمیٹڈکا خیرمقدم کیا۔ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر قادر بلوانی، نائب صدرحسین موسانی، سابق صدر عبدالہادی اور سابق سینئر نائب صدر سلیم ناگریا بھی موجود تھے۔صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری ریاض الدین نے سیکریٹری صنعت و تجارت سندھ کو بتایا کہ 100 کلومیٹر پر محیط تقریباً 30 سڑکوں کو مختلف اسکیموں کے تحت دوبارہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ان میں سے کچھ سڑکیں 30 سے40 سال بعد دوبارہ تعمیر کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر سائٹ سلیم پاریکھ نے سائٹ لمیٹڈ کی طرف سے نئی سڑکوں کی سخت دیکھ بھال اور مرمت کی ضرورت پر زور دی