کاروباری ہفتے کے آغاز پر پہلے دن ڈالر کی قیمت کم ہوگئی جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر پہلے دن ڈالر کی قیمت کم ہوگئی جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔
پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق ڈٓالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 175.86 روپے سے کم ہوکر175.75 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز ہی مندی سے ہوا ہے۔
کاروبار کے پہلے روز 313 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45 ہزار 362 کی سطح پر بند ہوا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کو انڈیکس 45 ھزار 675 کی سطح پر بند ہوا تھا۔