ہمارے ایک چھوٹے بھائی ڈھنڈورا پیٹ رہے کہ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری میرے سوالوں کا تسلی بخش جواب نہ دے پائے۔۔۔۔حالاں کہ ارشد انصاری کا ان کے سوالوں کے جواب میں ایک جملہ ہی کافی تھا کہ بھائی آپ کے اباجی کو بھی اسی پی جے ایچ ایف نے اسی طرز کے فارم پر فیز ون میں دس مرلے کا پلاٹ دیا۔۔۔۔تشریح اس کی یہ ہے کہ ہمارے بھائی کے ابا جی نے صرف ڈائون پے منٹ کی اور کسی نے پلاٹ نہیں چھینا۔۔۔اور پھر انہوں نے کئی سال بعد قسطیں جمع کرائے بغیر پلاٹ بیچ کر صحافی کالونی کے سامنے سکیم میں گھر لیا۔۔۔یعنی اسی کلب اور اسی پی جے ایچ ایف کے پلیٹ فارم سے اپنی چھت ملی ۔۔۔
تو میرے بھائی تسلی بخش جواب یہ ہے کہ
1: ایک سال پہلے متنازع مسکن راوی سکیم میں لاہور پریس کلب کے 1300ممبران کو مائنس کر دیا گیا تھا۔۔۔۔اسی طرح پی ٹی وی ۔۔۔ریڈیو اور اے پی پی کے صحافیوں کو بھی۔۔۔۔اسی طرح نیوز روم کے تقدس کو پامال کیا گیا۔۔۔۔اگر وہی مسکن رہتا تو کلب کے 1300ممبران اور سرکاری میڈیا کو پانچ مرلے تو کیا ایک انچ جگہ بھی نہ ملتی۔۔۔
تو بھیا ۔۔تسلی بخش جواب یہ ہے کہ پی جے ایچ ایف کے زیر انتظام تاریخ ساز لاہور پریس کلب ہائوسنگ سکیم فیز ٹو لانچ ہو چکا۔۔۔۔انفارمیشن لیٹر نہیں الاٹ منٹ لیٹر شروع ہو گئے۔۔۔یعنی اپنے گھر کے مستند پیپرز۔۔۔
2:تسلی بخش جواب یہ بھی ہے کہ ایک سال پہلے جس ایف بلاک پر ہاتھ کھڑے کردیے گئے تھا۔۔۔سترہ سال بعد ہمارے دوستوں نے اپنے پلاٹ کا منہ دیکھ لیا۔۔۔۔یعنی ڈیمارکیشن کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوچکا۔۔۔۔بجلی اور گیٹ کے ٹینڈر ہو گئے۔۔۔۔یعنی ایف بلاک کا باب تمام ہوا۔۔۔۔
3:تسلی بخش جواب یہ ہے ایک سال پہلے کلب کنگلا تھا۔۔۔اس سال تاریخ میں پہلی بار لاہور پریس کلب کو وزیر اعلی پنجاب محترمہ نواز شریف کی جانب سے پانچ کروڑ کی خصوصی گرانٹ ملی جس سے کم و بیش ایک کروڑ کی لاگت سے 110 کے وی کا سولر سسٹم لگا اور پہلی بار اس سال نمبر کا بجلی 1132 آیا
4:تسلی بخش جواب یہ بھی ہے کہ ایک سال پہلے کلب بھوت بنگلہ تھا کہ داغ داغ عمارت۔۔۔۔۔اس سال کلب کو سات سال بعد رنگ و روغن نصیب ہوا۔۔۔۔اب شمسی توانائی کی روشنی پڑتی ہے تو دور دیوار جگمگا اٹھتے ہیں
5:تسلی بخش جواب یہ بھی ہے کہ ایک سال پہلے کیفے دال کیفے تھا ۔۔ٹوٹے گلاس اور تین رنگ کے کپ۔۔۔ممبران گرمی میں بیٹھ کر کھانا کھاتے۔۔۔اس سال مینو بہترین ہوگیا۔۔۔نئے گلاس۔ نئے کپ۔۔۔اے سی بھی چل گئے۔۔۔۔ممبران نے سکھ کا سانس لیا۔۔۔۔
6:تسلی بخش جواب یہ بھی ہے کہ کلب کی لائبریری بھوت بنگلہ تھی۔۔۔۔۔تالے ٹوٹے ہوئے۔۔۔کتابیں غائب۔۔۔اس سال ای لائبریری بن گئی ۔۔۔نئی الماریاں۔۔۔۔نئی کرسیاں۔۔۔نئی ایل سی ڈی۔۔۔نیا سی سی ٹی وی۔۔۔۔دو ہزار نئی کتابیں اور تین لاکھ ای بکس آگئیں
7:تسلی بخش جواب یہ بھی ہے کہ کلب ویب سائٹ پر بھی اگیا۔۔۔اب
Lahore press club comپر کلب کے مناظر دیکھے جا سکتےہ
ہیں
8:تسلی بخش جواب یہ بھی ہے کہ زنگ آلود جم پھر چل پڑا۔۔۔۔چار لاکھ مالیت کی جدید فور سٹیشن مشین آگئی۔۔۔نئی سنوکر ٹیبل بھی آگئی۔۔۔ٹورنامںٹ بھی ہو گیا۔۔۔۔۔
9:تسلی بخش جواب یہ بھی ہے کہ اس سال تمام ڈیتھ کلیم اوکے ہوگئے ۔۔کلب ملازمین کی تنخواہ میں دو بار اضافہ ہوا جبکہ دو ہزار اٹھارہ کی نیچے لگی ایک تنخواہ بھی دیدی گئی۔۔۔
10:تسلی بخش جواب یہ بھی ہے کہ کلب کے ممبران کے لیے سپورٹ فنڈ میں اضافہ کر دیا گیا۔۔۔میرج گرانٹ پچاس ہزار سے تین لاکھ اور مستقل معذوری کی صورت ماہانہ تیس ہزار امداد کی منظوری ہو گئی۔۔۔
11:تسلی بخش جواب یہ بھی یے کہ کلب کی تاریخ میں خواتین کا انڈی پینڈنٹ ٹور کرتار پور گیا
12:تسلی بخش جواب یہ بھی ہے کہ کلب میں اس سال سب سے زیادہ طبی اور ادبی سرگرمیاں ہوئیں۔۔۔۔آٹھ میڈیکل کیمپ۔۔۔دس دس ادبی تقریبات۔۔۔۔
13:تسلی بخش جواب یہ بھی ہے کہ کلب میں پہلی مرتبہ پنجابی میلہ ہوا اور کچھ دن پہلے چلڈرن فیسٹیول۔۔۔۔
14:تسلی بخش جواب یہ بھی کئی سال بعد میوزیکل نائٹ ہوئی اور بار بی کیو بھی۔۔۔۔
15:تسلی بخش جواب یہ بھی ہے کہ رمضان میں محفل حسن قرآت و نعت ہوئی تین عمرے کے ٹکٹ دیے گئے۔۔۔۔ائیر کولر نصب کیے گئے۔۔۔ربیع الاول میں پہلی بار سیرت کانفرنس کا اہتمام ہوا
14:اور تسلی بخش جواب یہ بھی ہے کہ لاہور پریس کلب میں چھوٹی سی مسجد یعنی جائے نماز کی تعمیر نو ہو رہی۔۔۔ٹائل لگے گی۔۔۔۔قالین بچھیں گے…انورٹر اے سی اور گیزر چلیں گے۔۔۔۔۔
پیارے بھائی۔۔۔۔امید ہے کہ آپ کو تسلی بخش جواب مل گئے ہونگے۔۔۔مشورہ ہے سیاست کریں اور کھل کر کریں لیکن یاد رکھیے کہ صحافت اور کثافت میں فرق ہے۔۔۔۔!!!