دوستو۔۔۔
اپنے وطن کی قدر کرو ،
یہ ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد ملا ہے ۔۔۔
بدنظمی ،نفاق ،نفرتیں، عداوتیں اور انتشار جیسی برائیاں ہمیں کمزور کر رہی ہیں اور دشمن کو مضبوط کر رہی ہیں ۔ہمیں مل کر ان معاشرتی برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا ۔۔۔
یاد رکھیں وطن ہے تو ہم ہیں ۔
ہمیں سمجھنا ہو گا کہ ہمارا دشمن یعنی کفار کیا چاہتے ہیں !!!
1- پاکستان کے اندر انتشار پیدا کر کے کمزور ایمان والوں کو خرید کر ان کے ذریعہ غائبانہ وطنِ عزیز پہ حکومت کرنا ۔
2- وطنِ عزیز کی معیشت کو اس حد تک تباہ و برباد کر دینا کہ وہ مکمل طور پر کفار کے رحم و کرم پہ ہو جائے ۔
3- وطنِ عزیز کا نیوکلیئر پروگرام ختم کرنا یا مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں کرنا ۔۔۔
4- پاک افواج اور پاک عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر کے ان میں دوریاں پیدا کر دینا ۔۔۔ تاکہ جیسے وہ دیگر مسلم ممالک کو تباہ و برباد کر چکا ہے اسی طرح پاکستان کو بھی تباہ و برباد کر سکے ۔
6- اس کا مقصد ہے کہ پہلے پاکستان کو ہر لحاظ سے کمزور کر دیا جائے اور پھر وہ مل کر وطنِ عزیز پرحملہ کر دیں اور اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں ۔
7- اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے آج یہ دشمن عناصر ملک میں خانہ جنگی اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں ۔
8- ان کا ایک بڑا مقصد اسرائیل کو تسلیم کروانا بھی ہے ۔
9- دشمن چاہتا ہے وطنِ عزیز میں پکڑے ہوئے سفاک گلبوشن جیسے دہشت گردوں کو آزاد کروا لیا جائے تاکہ وہ دنیا کے سامنے بدنامی سے بچ جائیں اور پاکستان کو دہشت گرد ملک ثابت کر سکیں ۔ اسی وجہ سے انہوں نے ممبئ حملوں کا ڈرامہ رچا کر پاکستان کو دنیا بھر میں زلیل کر دینے کی کوشش کی ۔
10- انتشار پھیلانے کے غرض سے وہ افواجِ پاکستان میں بھی پھوٹ ڈالنے کی اور ان میں گروہ بندی کی کوشش کر رہا ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اگر فوج کمزور ہو گی تو وہ ملک کو توڑنے میں کفار کامیاب ہو سکیں گے ۔
11۔ دشمن عناصر اپنے خریدے ہوئے غدارِ وطن عناصر کو ہم پہ مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔ اور اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے خزانوں کے منہ کھول دئیے ہیں ۔
12- کفار ملک کے انتہائ اہم ادارے عدلیہ کو بھی اپنے ہاتھ میں لے کر ملکی دفاع و وقار کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔
13- ان کا ایک اور اہم مقصد پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانا اور چائنہ اور روس سے تعلقات خراب کروا کر CPEC کو رکوانا بھی ہے ۔
14- وہ ڈیمز کو بننے سے روک کر پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دینا چاہتے ہیں ۔۔۔
15- کفار پاکستان میں اپنی مرضی کے اہم عہدوں پہ کٹھ پتلی عہدِداران منتخب کرنا چاہتے ہیں ۔
ہمیں اب اپنی بصیرت و بصارت کو استعمال کرنا ہے ۔ ایک باشعور قوم بن کر وہی کچھ کرنا ہے جو ہمارا دین ِاسلام ہمیں بتاتا ہے ۔۔.
ہم نے اب ایک ایسی حکومت وطنِ عزیز میں لانی ہے جو صحیح طور پر شرعی اسلامی حکومت ہو تاکہ ایسی اسلامی ریاست بنے جس کا تصور ہمارے حکیم الامت علامہ اقبال رحمت اللہ علیہ نے کیا تھا اور جس کا خواب ہمارے قائداعظم محمد علی جناح رحمت اللہ علیہ نے دیکھا تھا ۔ ایک ایسی حکومت جو خلافتِ راشدہ کے طرز کی ہو یعنی اس کی صورت صحیح معنوں میں شرعی اسلامی صدارتی نظام کی صورت ہو ۔۔.
اللہ ہم سب کے ایمان کی حفاظت فرمائے اور ہمارے وطنِ عزیز کا سدا حامی و ناصر ہو ۔ آمین ثم آمین یارب العالمین