کرچی (تحریر /آغاخالد)
کچھ زیادہ نہیں مردآہن جادوگرکی گزشتہ 15 روز کی سرگرمیاں نوٹ کرلواس کی ملاقاتوں باتوں اور کالز کاریکارڈ دیکھ لوعقل کے اندھوسب سمجھ آجائےگا پھرتخت پنجاب کےلئے پہلے دن سے جاری کھینچاتانی پنگ پانگ کاکھیل ہمارے ملک کی ہمیشہ سےآزادعدلیہ کے وزیراعلی کےانتخاب کےمتعلق فیصلوں اور 17 جولائی کےانتخاب سے مشروط کرناپھرانتخاب سے 15 روز قبل جادوگر کاپنجاب میں قلعہ بند ہونا پھراس موقع پراس کےکیس کاخاتمہ، پریس کانفرنس اور ٹکا ٹکاکر ن لیگ اور اس کے قائد نواز شریف پرحملے پھر اچانک 10 ارکان صوبائی اسمبلی کویک دم ن لیگ کی ملک دشمنی اور خان کی حب الوطنی کاالہام ہونامگر میں نہ مانوں والوں کاپرنالہ وہیں گرےگا شنید ہے چودھری اور شیخو تک گزشتہ ہفتے 3 ارب پہنچائےگئے کم از کم 30 کروڑ فی رکن اسمبلی کی بولی لگی وفاداریوں کی تبدیلی کے اعلان میں تھوڑی جلدی کرلی گئی جہاں سےبھانڈاپھوٹا اورن لیگ کووقت مل گیااور اس کی جہاندیدہ قیادت نے بغاوت 4 تک محدود کردی لیکن یہ حتمی نہیں انتخابی ہارکےبعدجنہوں نےپیسےپکڑے ہوئے ہیں وہ کسی بھی وقت دھماکہ کرسکتےہیں چودھری اور شیخو کس کے بندے ہیں کس کے کہنے پر جادوکی چھڑی گھماتےہیں جن ججز نے گزشتہ دوڈھائی ماہ کےاندراب تک تختہ لاہور کےمتعلق فیصلےدیے یامداخلت کی ان کی کھلی وفاداری ”کن“ سےسمجھی جاتی ہے وغیرہ وغیرہ
اب آتے ہیں سوال نمبر 2 کی طرف ایک باپ کاخواب ہےاس کابیٹااس کی زندگی میں وزیر اعظم بن جائے جبکہ عددی اعتبارسےایساممکن نہیں اس باپ کے پاس اگلا انتخاب جیتنے کاکوئی مقبول عام بیانیہ بھی نہیں اس کےپاس عوامی حمایت بھی نہیں خدمات کاکوئی ریکارڈ بھی نہیں ایک صوبہ ہے جسے الحمد اللہ 14 سالوں میں اس نےکھنڈر بنادیاہے بری حکومت اوربدعنوانی کی بدترین مثال اس کےماتھے کاانمٹ داغ ہےتاہم اس کے پاس سازشی نظریہ بہت مضبوط ہے مگر اس کےلیے اسے ہمیشہ طاقت وروں اور ترازوکی مدد درکار رہتی ہےوہ اسے میسرہے یہ کوئی سمجھ میں نہ آنےوالی بات نہیں کہ پاکستان میں اقتدارتک پہنچنےکےلیے پنجاب کی سرنگ سےگزرناپڑتاہےپنجاب ن لیگ کاقلعہ ہےاسے کمزور کیے بغیروہ اس سرنگ میں سےکیسےگزرسکتاتھاسواس نےسرنگ میں اپنی جگہ بنالی ہے اگلا الیکشن حیرت انگیز نتائج لاسکتاہے ن لیگ اگلے انتخاب تک اپنی غلطیوں کی اس حدتک اصلاح ضرور کرلےگی کہ ہاربھی ہوئی توباوقارہوگی جادوگرنےمستقبل کی منصوبہ بندی کےتحت ق لیگ کےدونوں دھڑوں کواپنی دونوں مٹھیوں میں دبوچاہواہے اوراس کےذریعے وہ ہوا میں معلق نتائج پرپتےکھیل سکتاہے پنجاب کےاقتدار کےعوض وفاق کےاقتدار کی امید ہے یہ ضروری نہیں کہ جادوگرکےپاس سارے ہی پتے بادشاہ یارانی کےنکل آئیں گیم 2013/14 کی طرح الٹ بھی سکتی ہے 2012 میں ن لیگ کاپتہ ہمیشہ کےلیے صاف کرنےکی خاطر پاشا منصوبہ شروع ہواتوجادوگر صاحب کوبھی اعتماد میں لیاگیااور انہیں یہ لولی پاپ پورے وثوق سےدیاگیاکہ نئی جماعت کی تخلیق سے ن لیگ پنجاب میں ختم ہوجائےگی
جبکہ وہ اور زیادہ مضبوط ہوجائیں گے یہی وجہ تھی کہ جادوگرنے پی ٹی آئی کےجنم کےجلسے جلوسوں کےلیے افرادی قوت کےساتھ مالی مددبھی فراہم کی یہی وجہ تھی کہ نواز شریف کالاکوٹ پہن کرعدالت عظمی میں پیش ہوگئےتھے اور یہ باتیں اب کوئی سرکای یاغیرسرکاری راز نہیں رہیں، ساری سازشیں طشت ازبام ہوچکی ہیں،انسان دھرتی پرجب کوئی جال بچھارہاہوتاہےتو قدرت کی مشنری اپناکام جاری رکھے ہوتی ہےسوبجائےن لیگ کےپی پی کاپنجاب اورکےپی سےصفایاہوگیایوں چاروں صوبوں کی زنجیرسمٹ کرسندھ تک محدود ہوگئی مگریارلوگ مصر ہیں کہ ایک زرداری سب پہ بھاری حالانکہ ہےجن سے اس کی یاری بنادیاانہوں نےاسے بھکاری، اب بھی جادوگرباز نہیں آیاایک وار اور کرگیااور اس باراس نےن لیگ کوبری طرح گھائل کردیااب دیکھنایہ ہےکہ ن لیگ کیسےسنبھل تی ہے۔