نواب شاہ(نمائندہ خصوصی)نواب شاہ کے قریب تیز رفتار مسافر وین موڑ کاٹنے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت دو مسافر جاں بحق اور دودرجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر بس نواب شاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور24زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور لاشوں اور زخمیوں پیپلزپارٹی میڈیکل اسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مسافر وین کراچی سے پنجاب جارہی تھی، نواب شاہ کے قریب کھڈر کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور کچے میں جاگری۔حکام کے مطابق حادثے میں ایک بچی سمیت دو مسافر جن کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 24 مسافر زخمی ہوگئے جن میں مرد وخواتین اور بچے شامل ہیں۔