لاہور(نمائندہ خصوصی) قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک چاند پر پہنچ گئے ہیں ہم ابھی زمین سے نہیں اٹھ رہے ، دن ترقی کرنے کے بعد ہم 10دن پیچھے چلے جاتے ہیں،میر ی جگہ ایسے نکھٹو،ناتجربہ کار آدمی کو لایا گیا جس نے ملک کا بھٹہ بٹھادیا، ایسے شخص کو لانے کی کیا ضرورت تھی،خواتین کو ملکی ترقی میں شانہ بشانہ آگے آنا ہو گا،خواتین کو آگے لائےں گے تو مسائل خود بخود حل ہو جائےں گے۔ مسلم لیگ ن کے 14پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن کےلئے بھر پور تیاریاں کررہی ہے، ہمارے تین ہفتے امیدواروں کی جانچ پڑتال میں گزرے ہیں،پاکستان میں عام آدمی پر جوگزری ہے وہ بیان نہیں کرسکتا،ہمارے دور میں پاکستان خطے میں ترقی میں سب سے آگے تھا ،لوگ غربت کی لکیر سے نکل رہے تھے،جب میں وزیراعظم تھا تو ملک خوشحالی کی طرف جارہا تھا ،2017میں پاکستان سیاسی اور معاشی طور پر بہت مضبوط تھا ، آج ملک مسائل کےگرداب میں پھنس چکا ہے، ہمارے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات بنائے گئے لیکن اللہ کا کرم ہوا کہ عدالت نے تمام جھوٹے مقدمات سے بری کردیا ،ہم نے اپنے پاو¿ں پر خود کلہاڑی ماڑی ہے، جو کچھ ملک کے ساتھ ہوا اس پر ہرپاکستانی دکھی ہے، یہ سلسلہ ایسے نہیں چل سکتا۔ مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کے عہدے سے ہٹا دیا ،ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کی کیا ضرورت تھی،20کروڑ کے منتخب وزیراعظم کو 5بندے آکر گھر بھیج دیں ایسا کون سے ملک میں ہوتا،پانامہ سے اقامہ پر آگئے ،بلیک لاءڈکشنری دیکھنے کے بعد فیصلہ سنایا گیا ، جھوٹے شخص کو صادق و امین قراردیدیا گیا،ہمار ے ساتھ یہ حادثات ایک بار نہیں بار بار ہوئے ہیں،4دن ترقی کرنے کے بعد ہم 10دن پیچھے چلے جاتے ہیں،ہمارے پڑوسی ممالک چاند پر پہنچ گئے ہیں ہم ابھی زمین سے نہیں اٹھ رہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ایسا لگ رہا تھا کہ ملک پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا مگر ایسا نہ ہوا،ہمیں نکال کر کیا ملا،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں کہا گیا کہ نواز شریف اور مریم کو ضمانت نہیں دینی انہیں باہر نہیں نکالنا انہیں جیل میں رکھنا ہے ورنہ ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی۔ ، سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ دو سال کی محنت کیا تھی؟ وہ یہ تھی کہ ایک ایسے شخص کو لانا تھا جسے ملک چلانے کا کوئی تجربہ نہیں تھا اور اس نے آکر کہا ملک کا بٹھا بٹھایا، اس نے آتے ہی مہنگائی ہوئی، بجلی مہنگی ہوئی، ہر چیز لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگئی، ملک تباہ ہوگیا جب کہ ہمارے دور میں کہا گیا تھا کہ ملک اچھا چل رہا ہے اگلا الیکشن بھی نواز شریف جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک نے ترقی کی اس نے خواتین کو ترقی کے مواقع فراہم کےئے ،خواتین کو ملکی ترقی میں شانہ بشانہ آگے آنا ہو گا،خواتین کو آگے لائےں گے تو مسائل خود بخود حل ہو جائےں گے ،خواتین کی ترقی سے ہم اپنے اہداف پورے کریں گے۔معاشرے سے خواتین کے خلاف تعصب کو ختیم کرنے کی ضرورت ہے۔