کراچی (بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر ملیر کی سینئر کلرک شبانہ کنول کی جانب سے کھاتوں کی تبدیلی کے لئے رشوت لینے کے معاملہ پر تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اعجاز ہالیپوٹو، مختارکار اسلم شر اور سپروائزنگ تپیدار ذوالفقار لغاری مرکزی ملزمان ہیں جن کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔ تحقیقاتی افسر نے اسسٹنٹ کمشنر، مختارکار اور سپروائزنگ تپیدار کو شامل تفتیش کرلیا گیا اور موبائل فونز کی فارینزک کے لئے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اعجاز ہالیپوٹو، مختارکار اسلم شر اور سپروائزنگ تپیدار ذوالفقار لغاری مرکزی ملزمان ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کنول کو”بلی کابکرا” بنایا گیا ہے جبکہ اصل مجرمان کھلے عام رشوت ستانی میں مصروف ہیں