کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع کورنگی کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 نواز کلہوڑ آئینہ دیکھانے پر آپے سے باہر ہو گئےـ نمائندہ کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں اورمغلظات بک کر حراساں کرنے لگےـ صحافی کی جان کو خدشات لاحق ہو گئے ـ صحافی تنظیموں کا گورنر سندھ وزیر اعلی چیف سیکرٹری سندھ اور کمشنر کراچی سے نوٹس لینےکامطالبہ بصورت دیگر جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے گاتفصیلات کے مطابق کورنگی ڈھائی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب واقع فلاحی مرکز کے سامنے سڑک پر دوکانیں زیر تعمیر ہیں ـ اس حوالے سے کے ڈی اے کے متعلقہ عملے سے غیرقانونی دوکانوں کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں تو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر۲ نواز کلہوڑ کی سرپرستی کا انکشاف ہوا تاہم اس حوالے سے جب نواز کلہوڑ کے وائس اپ کے ذریعے ان کا موقف لینے کیلئے پیغام بھیجا تو انہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ دفتر آجاو اورکیا گھر بلاوں کا پیغام بھیجا جو کے قومی میڈیا گروپ نے خبر میں ان کا موقف بھی شائع کیاتاہم جب منگل کے روز ان کو خبر کے تراشے بھیجےتو نواز کلہوڑ کا سنیئر رپورٹرسیدجنید احمد کے وائس اپ پر دھمکی آمیز کال آئی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ۲ کا کہنا تھا کہ ڈی سی کو لکھو میرا کیا تعلق ہے ـ میرا نام آئندہ شائع کیا تودیکھنا میں تمھارا کیاحشر کرونگا اور دفتر بلاتے رہے ـ اس دوران نواز کلہوڑ نمائندہ کو مغلظات بکتے رہے جوکہ ان کے منصب کو زیب نہیں دیتاـ انتظامیہ قومی اخبار میڈیا پبلیکیشن بلاخوف کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرتا رہے گاـ شہری مسائل کے ذمہ داروں کےمذموم مقاصد کو حکام اور عوام کے سامنے لاتا رہے گاـ پاکستان رپورٹر فورم انٹرنیشنل کے صدر میاں طارق جاوید ودیگر صحافی تنظیموں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ معاشرے تک حقائق پہنچانا مشکل ہو گیا ہےـ حقائق دیکھانے پر چپے چپے پر قابض مافیا صحافی کو اپنی ذمہ داری ادا کرنے پر جان کے دشمن بن جاتے ہیں ـ صحافی برادری نےمعاملہ کاچیف سیکرٹری سندھ،کمشنر کراچی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ نمائندہ نے جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن کو درخواست دینے کی تیاری کر لی ہے ـ