کراچی(نمائندہ خصوصی )
کے۔ ڈی۔ اے ایمپلائز یونین کا ریفرنڈم کا مرکزی جلسہ سوک سینٹر کے سبزہ زار لان
میں منعقد ہواکے۔ ڈی۔ اے ایمپلائز یونین کاریفرنڈم کے حوالے سے مرکزی جلسہ بدھ کے روز سوک سینٹر کے سبزہ زار لان
میں منعقد کیا گیا نظامت کے فرائض کمیٹی ممبر طاہر جاوید نے اد ا کئے۔ جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعدنعت رسول مقبول نعت خواں عبداللہ نے پیش کی۔ اس موقع پرایم۔کیو۔ایم (پاکستان) کے سنیئر ڈپٹی کنونیرڈاکٹر فاروق ستار،ڈپٹی کنونیرعبدالوسیم،رابطہ کمیٹی ممبر راشد سبزواری، یو ایل ایف انچارج طیب ہاشمی،مہتاب بھائی،کرن باجی،افشاں باجی، جوائنٹ انچارج عمران حسین، محمد عامر کے۔ ڈی۔ اے ایمپلائز یونین کے چیئرمین محمد عبدالمعروف،،صدر ندیم کھوکھر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمرعباس،ناصر خان، ذیشان ملک اکبر،انتخاب عالم اور دیگر ذمہ داران اور کے ڈی اے ملازمین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ ایم۔کیو۔ایم (پاکستان) کے سنیئر ڈپٹی کنونیرڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ کے ڈی اے کو ختم کرنے کی شازش کی جارہی ہے جس طر ح KBCA جواب SBCA بنا دیا اورکراچی ماسٹر پلان کو سندھ ماسٹر پلان بنیایا اسی طرح کے ڈی اے بھی SDA بنا دیا جائے گا آپ لوگ تقسیم نہ ہو اور 6مارچ کو مکے پر مہر لگاکر کے ڈی اے ایمپلائز یونین کو کامیاب بنائیں۔ ڈپٹی کنونیرپرایم۔کیو۔ایم (پاکستان) عبدالوسیم نے کہا کہ ہم ادارے کے لئے ایسا کام کریں کہ ملازمین یاد رکھیں ایمپلائز یونین واحد یونین ہے جو آپ کے مسائل حل کریں گی آپ کے ادارے کوSDA بنانے کو کوشش کی جارہی ہے ہم کہتے ہے جس کا حق ہے اس کو دیا جائے ہم غریب کی بات کرتے ہے ہمیں چاہئے کہ ہم ایک طاقت بن کر کام کریں یو ایل ایف انچارج طیب ہاشمی نے کہا کہ LDA,MDA کو کے ڈی اے کا حصہ بنائیں گے ایمپلائز یونین نے ملازمین کے میڈیکل اورپرموشن کا مسئلہ حل کیا۔اس موقع پرجوائنٹ انچارج عمران حسین نے کہا کہ6مارچ کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے یہ کے ڈی اے کی بقاء کا دن ہے ایسا نہ ہو کہ KBCA جواب SBCA بن چکا ہے KDAبھیSDA نہ بن جائے کے ڈی اے کو غیر فعال کیا جارہا ہے آپ نے کسی شازش میں نہیں آنا ہے ایمپلائز یونین کے چیئرمین محمد عبدالمعروف نے کہا کہ آنے والا ریفرنڈم انشااللہ کے۔ ڈی۔ اے ایمپلائز یونین کا ہے اورمکے کی کامیابی ادارےاور ملازمین کی کامیابی ہے سات مارچ کا طلوع ہونے والا سورج ایمپلائز کی کامیابی کا سورج ہوگا۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمرعباس نے کہا کہ ایمپلائز یونین سی بی اے نہ ہونے کے باوجود ملازمین کے مسائل حل کرائیں۔ یو ایل ایف کی جنرل سیکرٹری کرن باجی نے کہا کہ کے۔ ڈی۔ اے ایمپلائز یونین کی پہلی کامیابی یہ ہے کہ اس نے ریفرنڈم کی تاریخ لی دوسری یونیز ریفرنڈم سے بھاگ رہی تھی عزیز بلوچ نے کہا کہ ہم مزدور یونین سے اس لئے الگ ہوئے کہ ملازمین کے بجائے صر ف اپنے لوگوں کو نوازا۔اس موقع پر جلسہ گاہ میں کے ڈی اے ملازمین کاجوش و خروش قابل دید تھا۔