لاہور (اسٹاف رپورٹر)مغلپورہ کے محلہ رام گڑھ میں عائشہ نامی خاتون پر سابق شوہر اور سسر کا چھریوں سے جان لیوا حملہ تفصیلات کے مطابق قاتلانہ حملہ میں شدید متاثرہ عائشہ بی بی اور عدنان میں عرصہ ایک سال قبل طلاق ہو چکی تھی ، عدنان جو کے نشہ کا عادی اور منشیات کی سنگين لت میں مبتلا ہونے کے ساتھ 9c کے متفرق مقدمات 402/15 9BC
1006/23 9C64/2021 3/47PEHO کاحامل بھی ہے، اپنی سابقہ بیوی عائشہ پر صلاح کے لیۓ دباؤ ڈالتا رہا اور عائشہ کے مسلسل انکار پر پیوستہ روز جان سے مار دینے کی نیت سے عدنان اور اسکے باپ مبینہ مرکزی ملزم شفیق نے بمقام بیوٹی سیلون رام گڑھ بازار میں عائشہ بی بی پر چھریوں سے وار کر ڈالے شور شرابا سن کر محلہ داروں کے اکٹھے ہونے پر شفیق جو گڑھی شاہو کے علاقہ میں حليم کے کاروبار سے منسلک بتایا ہے بھاگ نکلا جب کے اسکا بیٹا عدنان محلہ داروں کے ہتھے چڑھ گیا جسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، چھریوں کے سنگين وار کا شکار عائشہ بی بی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے دوچار بتائی جاتی ہے ، یاد رہے کہ ملزم عدنان اور عائشہ کے بطن سے انکا 06 سال کا بیٹا بھی ہے ، پولیس کے مطابق مركزی ملزم شفیق کی تلاش جاری ہے ۔