لاہور (نمائندہ خصوصی)قومی ائیر لائن نے رواں برس حج کے لئے فلائٹ آپریشن اور پرائیوٹ حج کرایوں کا اعلان کردیا ۔قومی ایئرلائن 21مئی سے 2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گا۔پرائیوٹ حج کے تحت ساﺅتھ ریجن (کراچی، کوئٹہ، سکھر اور حیدرآباد)سے جانے والے عازمین کے لیے فی مسافر کرایہ 870 ڈالر سے لے کر 1180 ڈالر تک ہوگا۔نارتھ ریجن (لاہور، اسلام آباد، پشاور ، ملتان اور دیگر شہروں )کے عازمین کے لیے 910ڈالر سے 1220ڈالر کرائے مقرر کئے گئے ہیں۔ممکنہ طور پر سرکاری حج کے تحت جانے والے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی، جو 3لاکھ 10ہزار روپے سے لے کر 3لاکھ 30ہزار روپے متوقع ہے۔پی آئی اے ممکنہ طور پر 38ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی، پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کے لئے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 استعمال کرے گی۔رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ارض مقدس جائیں گے۔ رواں برس مکمل سرکاری حج 10 لاکھ 25 ہزار روپے تک ہوسکتا ہے۔