اسلام آباد۔:(نمائندہ خصوصی )
ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ نے پیر کو اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہوم سنٹر کا دورہ کیا جہاں رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ان کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی خاتون اول نے یتیم بچوں کو محفوظ اور پرورش کا سازگار ماحول فراہم کرنے میں مرکز کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے قوم کے کامیاب مستقبل کے لیے نوجوان نسل کی حمایت کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے بچوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔