اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
روئیداد خان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ادا کی گئی
روئیداد خان کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مردان کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے روئیداد خان اپنے طویل کیرئیر کے دوران مختلف اہم پوسٹوں پر تعینات رہے۔روئیداد خان نے بطور چیف سیکرٹری سندھ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی، سیکرٹری وزارت سیاحت اور سیکرٹری وزارت لیبر بھی خدمات انجام دیں۔