سرینگر:(نیوزڈیسک )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج راجوری اور پونچھ اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے یہ کارروائیاں مشترکہ طور پر ان اضلاع کے علاقوں عظمت آباد اور ہری بدھا میں کیں۔اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔دریں ثناء ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں آتشزدگی کے ایک المناک واقعے میں ایک کمسن بچی جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔