گوادر (بیورورپورٹ )
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ گوادر اولڈ سٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ کوالٹی میڑیل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں جمعرات روز اولڈ سٹی میں جاری مختلف منصوبوں کے دورہ اور معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اس موقع پر انہوں معتلقہ احکام کو سختی سے ھدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ان منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی منصوبوں میں غلفت برتنے والے افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ گوادر اولڈ سٹی کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئےگوادر شہر کے انفراسٹرکچر اور تعمیر مرمت کے لیے 3ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی جارہی ھے اور حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں گوادر کی ترقی سرفہرست ھے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر کاکہنا ھے
وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں تمام ترقیاتی منصوبے قبل از وقت مکمل کیے جائیں ۔ کسی بھی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں ۔ شہر کی قدیم اور تاریخی ورثہ اور ثقافتی مقامات کو انکی اپنی بنیادی فن تعمیر کو مدنظر رکھتے ہوئے ترئین آراء اور تحفظ کا عمل مکمل کیا جائے۔اس موقع پر انہوں نے اولڈ ٹاؤں کی بحالی منصوبہ کے تحت مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ گوادر اولڈ ٹاؤں بحالی منصوبے کے تحت واٹر سپلائی پروجیکٹ پر کام کو مزید تیز کیا جائے جو وزیراعظم کی ہدایت پر قبل از وقت مکمل ھوجائے۔ جبکہ گوادر شاہی بازار اسماعلیہ محلہ اور ٹیلیگراف آفس کی بحالی، تزئین آرائش کے کام کو بھی تیز کیا جائے ک قبرستان ، اسکولز، بنیادی مراکز صحت، گراونڈز، کشادہ سڑکیں اور اسٹریٹس کی تعمیر و مرمت پر کام کے رفتار کو مزید بہتر کرے تاکہ ترقیاتی منصوبوں مقررہ وقت سے پہلے مکمل ھو جائیں اس اقبل ادارہ ترقیات گوادر کے چیف
انجنیئر امان آسکانی، پروجیکٹ ڈاٹریکٹر اولڈ ٹاؤن بحالی پروجیکٹ حاجی سید محمد اور دیگر انجینیرز نے۔ ڈی جی، جی ڈی اے کو جاری ترقیاتی منصوبوں کے پروگریس سے آگاہ کرتے ہوۓ تفصیلی بریفنگ دی