ہانگ کانگ(نیٹ نیوز ) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ حقائق نے”ایک ملک، دو نظام” کی عظیم طاقت کا عملی مظاہرہ پیش کیا ہے۔
جمعرات کو ویسٹ کولون ہائی سپیڈ ریل اسٹیشن پہنچنے پرصدر شی نے کہا کہ ایک وقت میں ہانگ کانگ نے سخت آزمائشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے کئی خطرات اورچیلنجز پر قابو پایا۔ اس کے بعد سے ہانگ کانگ مضبوط بن کر ابھرا ہے اوراس نے بڑی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نے کہا کہ حقائق نے "ایک ملک، دو نظام” کی عظیم طاقت کو ثابت کیا ہے جو ہانگ کانگ کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کی ضمانت فراہم کرنے کے ساتھ ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بناتا ہے۔
صدر شی ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 25ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔