کراچی۔ (نمائندہ خصوصی ):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اصلاح الدین کو نشان امتیاز ملنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ گورنرہائوس سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے اصلاح الدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو بہتر کرنے کے لیئے صرف جذبے کی ضرورت ہے، اگر لیڈر شپ اچھی ہوں تو یقینا کامیابی حاصل ہوتی ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں انور مقصود اور اصلاح الدین بھائی جیسی شخصیات کے ساتھ بیٹھنا ہوگا ، ملک کی بہتری کے لئے ان لوگوں کی رائے کی بہت اہمیت ہے ۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہم منزل کے قریب نہیں بلکہ ایک تارہ گھوم کر ہمارے پاس آرہا ہے، ستر سالوں سے ہم ایک دائرے میں گھوم رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس نہیں دلانا ہے کہ ہم کمزور ہیں ، کیونکہ ہمارے پاس انور مقصود ہے ہم کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمت جزبہ ہے تو سب کچھ ہوسکتا ہے، کیونکہ ہمارے پاس اصلاح الدین صدیقی بھائی جیسے لوگ موجود ہیں۔