کراچی:(نمائندہ خصوصی )
وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز قیصر احمد شیخ نے وفاقی سیکرٹری میری ٹائم افیئرز ارم انجم خان کے ہمراہ ہفتہ کو کے پی ٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کے پی ٹی سیدین رضا زیدی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز اور وفاقی سیکرٹری کو کے پی ٹی کے مختلف جاری آپریشنز اور منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔