واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے ایس اینڈ پی گلوبل اورفچ ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔ وزیر نے آئ ایم ایف کے ساتھ دستخط شدہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے ) پر مشتمل ملک کےتازہ ترین مثبت اشاریوں کے بارے میں بتایا ۔ٹیکس، توانائی اور نجکاری کے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی ترجیحی شعبوں میں جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف، صدر، ورلڈ بینک اوراے ایل ایل بی اور اے ڈی بی سمیت دیگر کثیر جہتی اداروں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیا۔انہوں نے اس بات کی توثیق کی کہ موسمیاتی تبدیلی، ڈیجیٹلائزیشن اور انسانی ترقی کا عالمی بینک ایجنڈا حکومت کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔ سعودی عرب کی ممکنہ سرمایہ کاری کا بھی ذکر کیا جو پائپ لائن میں ہیں۔ وزیر خزانہ نے ریٹنگ ایجنسیوں کےافراط زر، بیرونی عوامل ، بنیادی توازن اور شرح سود کے نظام پرخدشات کو مزید دور کیا۔